ایس پی کی پونم سنہا اور کانگریس کے پرمود کرشنم نے لکھنؤ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

یو پی اتحاد کے بینر تلے ایس پی کی امیدوار پونم سنہا نے اپنی طاقت کے مظاہرہ کے ساتھ ایس پی لیڈروں روی داس مہلوترا اور ابھیشیک مشرا کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ پارلیمانی حلقے سے نامزدگی کے آخری دن ایس پی، بی ایس پی، آر ایل ڈی اتحاد کی امیدوار پونم سنہا اور کانگریس امیدوار پرمود کرشنم نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

یو پی اتحاد کے بینر تلے ایس پی کی امیدوار پونم سنہا نے اپنی طاقت کے مظاہرہ کے ساتھ ایس پی لیڈروں روی داس مہلوترا اور ابھیشیک مشرا کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر ایس پی کے سینکڑوں کارکن موجود رہے۔ تاہم اس موقع پر پونم سنہا کے شوہر و کانگریس لیڈر شتروگھن سنہا بیوی کے پرچہ نامزدگی کے وقت کلکٹریٹ دفتر میں موجود تھے۔

پونم سنہا نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے پارٹی دفتر سے کلکٹریٹ تک میگا روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں ایس پی ایم پی ڈمپل یادو، شتروگھن سنہا ان کے دونوں بیٹے، سماج وادی پارٹی کے دیگر سینئرلیڈران اور پارٹی کے سینکٹروں کارکن موجود رہے۔ روڈ شو کے دوران کارکن میں کافی جوش دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے پونم سنہا اب کی بار کے نعرے کے ساتھ اپنے امیدوار پر جم کر پھولوں کی بارش کی۔

وہیں دوسری جانب کانگریس امیدوار پرمود کرشنم نے بھی تقریبا 800 میٹر لمبے روڈ شو کے بعد اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر کانگریس کارکنوں کی اچھی خاصی تعداد موجود رہی۔ آج لکھنؤ پارلیمانی حلقے سے پرچہ نامزدگی کا آخر ی دن ہے۔ اس سیٹ کے لئے پانچویں مرحلے کے تحت 06 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کاغذات کی جانچ سنیچر کو ہوگی، جبکہ امیدوار اپنا نام 22 اپریل تک واپس لے سکیں گے۔

پونم سنہا نے منگل کو سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ جبکہ ان کے شوہر شتروگھن سنہا بہار کے پٹنہ صاحب لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔ جس پر ساتویں اور آخری مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔

پونم سنہا فلمی اداکارہ اور فیشن ماڈل رہی ہیں۔ انہوں نے ہندی سنیما میں بھی کام کیا ہے۔ انہیں 1968 میں ’مس یونگ انڈیا‘ کے تاج سے نوازہ گیا تھا۔ پونم سنہا کی آخری فلم جودھا اکبر تھی۔ ان کے تین بچے ہیں۔ سوناکشی سنہا بالی ووڈ دنیا میں ایک جانا پہچانا نام ہے جو ان کی بیٹی ہیں۔

وہیں دوسری جانب سے کانگریس امیدوار پرمود کرشنم آچاریہ سے سیاسی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ وہ 2014 کے عام انتخابات میں یو پی کی سمبھل سیٹ سے انتخابی میدان میں تھے۔ وہ پانچویں مقام پر رہے تھے۔ وہ سابق ایم پی اور یو پی کے سابق لیجسلیچر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔