سماجوادی پارٹی نوجوانوں کی جماعت ہے اور رہے گی: ملائم سنگھ یادو

ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی اصلی طاقت نوجوان ہیں جو اپنے حقوق اور پارٹی مفاد کے لئے مضبوطی سے کھڑا ہوا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ سماج وادی پارٹی کبھی بوڑھی نہیں ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) فاؤنڈر ملائم سنگھ یادو بالواسطہ طور سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ذات اور علاقہ پر مبنی سیاست کرنے سے پرہیز کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو طاقتور بنانے کے لئے کسان، نوجوان اور تاجروں کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

لمبے عرصے کے بعد پارٹی دفتر میں میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادو نے سنیچر کو کہا کہ ایس پی کے کئی لیڈر عمردراز ہوچکے ہیں، کوئی آٹھ سال تو کوئی دس سال تک سیاست میں سرگرم رہے گا لیکن پارٹی کی اصلی طاقت نوجوان ہیں جو اپنے حقوق اور پارٹی مفاد کے لئے مضبوطی سے کھڑا ہوا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایس پی کبھی بوڑھی نہیں ہوگی۔ یہ نوجوانوں کی پارٹی ہے اور رہے گی۔


انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ سمیت پوری دنیا تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔ پوری دنیا میں تبدیلی کی لہر ہے لیکن سماج وادی پارٹی (ایس پی) تو شروع سے ہی تبدیلی کی سیاست کرتی آئی ہے۔ پارٹی کےنوجوان کارکن نعرے بھی لگاتا ہے، ووٹ بھی ڈالتا ہے اور ماحول بھی بناتا ہے۔

ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ ملک کو طاقتور بنانے کے لئے کسان، نوجوان اور تاجروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔کسان کو کھاد۔بیج پر رعایت دینے کی ضرورت ہے جس سے اسے فصل کا منافع مل سکے جبکہ نوجوان کے لئے روزگار اور نوکری کے مواقع میسر ہوسکیں۔ پی اے سی، پولیس اور فوج جیسے اہم شعبوں میں جاکر نوجوان ملک کے وقار کا تحفظ کرتے ہیں۔ تاجر طبقے کی خوشحالی سے ہی ملک کی ترقی کا راستہ کھلے گا۔


انہوں نے کہا کہ تاجر ملک و بیرون ملک میں اپنے کاروبار کو وسعت دیں، کسانوں کی پیداوار کو صحیح قیمت میں خریداروں تک پہنچانے کا کام تاجر کرتا ہے۔ ملک کو طاقتور بنانے کا کام سماج کے یہ تین شعبے بخوبی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی کے کئی لیڈر بھی ان کی اس بات سے اتفاق رکھتے ہیں۔ سرکاروں کو بھی اس سمت میں سنجیدگی سے غور وخوض کرنے کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔