سہارنپور: سابق ایم ایل سی محمد اقبال کے خلاف ای ڈی کی کارروائی، 1097 کروڑ روپئے کی ملکیت ضبط

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سہارنپور: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سابق ایم ایل سی محمد اقبال کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 1097 کروڑ روپئے کی ملکیت ضبط کی ہے۔ ای ڈی کے جوائنٹ ڈائریکٹر راجیشور سنگھ نے آج یہاں کہا کہ اقبال کی 1097 کروڑ روپئے مالیت کی سات چینی ملوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ سابق ایم ایل سی نے مایاوتی کے میعاد کار میں 2011 میں سات چینی ملوں کو 60 کروڑ 28 لاکھ روپئے میں خریدا تھا۔ جس سے ریاستی حکومت کو 1030 کروڑ روپئے کا خسارہ ہوا تھا۔

اقبال کے خلاف سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور محکمہ انکم ٹیکس گزشتہ دو سالوں سے جانچ کر رہی ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 12 اپریل 2018 کو چینی مل فروخت گھپلے کی جانچ کا حکم دیا تھا۔ سی ایف آئی او کی جانچ کی بنیاد پر ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا تھا۔ جانچ میں پایا گیا کہ اقبال مکھوٹا کمپنی بنا کر چینی ملیں خریدی ہیں۔


سابق ایم ایل سی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 2017 میں گومتی نگر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سی بی آئی اور ای ڈی نے گزشتہ سال 14 اکتوبر کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا اور کئی اہم دستاویزات اکٹھا کیے تھے۔

الزام ہے کہ سماج وادی پارٹی کے 2012 سے 2017 کے میعادکار میں اقبال کے غیر قانونی کانکنی کاروبار خوب پھیلا پھولا۔ ان کے ایک اشارے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے تبادلے ہو جایا کرتے تھے۔ انہوں نے سہارنپور میں اپنے گاوں مرزا پور میں ایک یونیورسٹی بھی بنوا لی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔