مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں اندوہناک سڑک حادثہ، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے ڈنڈوری حادثے میں ہونے والی اموات پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ ہلاک شدگان کے لواحقین کو فی کس 4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ بڑجھر گھاٹ پر مسافروں کو لے جانے والی ایک پک اپ گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس اندوہناک سڑک حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے شاہ پورہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا۔ ڈنڈوری کے کلکٹر وکاس مشرا نے 14 لوگوں کی موت اور بڑی تعداد میں زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار لوگ ایک گود بھرائی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ کمیونٹی سینٹر میں زیر علاج افراد میں سے کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع موصول ہونے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام افراد ایک ہی گاؤں دیوری کے رہائشی ہیں۔


مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ڈنڈوری ضلع میں گاڑی حادثے میں ہونے والی اموات پر دکھ کا اظہار کیا ہے، انہوں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 4 لاکھ روپے ایکس گریشیا دیا جائے۔ اس کے علاوہ زخمیوں کے علاج کے لیے ضلع انتظامیہ کو بھی ہدایات دی گئی ہیں، یہ اطلاع مدھیہ پردیش کے سی ایم او نے ایکس پر دی۔

کچھ دن پہلے اتر پردیش کے کاس گنج میں بھی ایسا ہی خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔ گنگا اشنان کے لیے جانے والے عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر تالاب میں الٹ گئی تھی۔ اس حادثے میں 7 بچوں اور خواتین سمیت 22 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق نامعلوم گاڑی کو بچانے کی کوشش کے دوران عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر تالاب میں جا گری تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔