اتراکھنڈ انتخاب: انتخابی تشہیر کے لیے دہرادون پہنچے سچن پائلٹ

راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ اتراکھنڈ کے دورے پر ہیں، انھوں نے دہرادون کے راج پور اسمبلی حلقہ پہنچ کر عوام سے ملاقات کی اور کانگریس امیدوار کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

سچن پائلٹ، تصویر آئی اے این ایس
سچن پائلٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتراکھنڈ اسمبلی انتخاب کے لیے سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر زور و شور سے چلا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ اتراکھنڈ کے دورے پر ہیں۔ وہ دہرادون کے راج پور اسمبلی حلقہ پہنچ کر عوام کے درمیان پہنچے اور یہاں سے کانگریس امیدوار کی حمایت میں تعاون کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے بازار میں کاروباریوں سے بھی بات چیت کی۔

’مہانگر دون ویاپار پرکوشٹھ‘ کے سربراہ سنیل کمار بانگا کی قیادت میں کاروباری افراد سچن پائلٹ کا پھول مالا پہنا کر استقبال کرتے نظر آئے۔ اس کے بعد ڈسپنسری روڈ کے نزدیک سٹی کانگریس صدر لال چند شرما اور سابق رکن اسمبلی راج کمار سمیت سبھی کانگریس کارکنان نے سچن پائلٹ کا استقبال کیا۔


کاروباریوں نے ان کے ساتھ پلٹن بازار سے ڈسپنسری روڈ میں انتخابی تشہیر کی۔ سچن پائلٹ تقریباً ساڑھے گیارہ بجے گھنٹہ گھر پہنچے۔ یوتھ کانگریس کی ریاستی صدر اور ضلع انچارج آروشی سندریال نے بتایا کہ راج پور روڈ اسمبلی حلقہ میں تشہیر کے بعد کانگریس لیڈروں سے بات چیت کی گئی۔ اس دوران یوتھ کانگریس، مہیلا کانگریس، سیوادل کے کارکنان موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔