شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے بس اڈے میں زنگ آلود گرینیڈ بر آمد: پولیس

ذرائع کا کہنا تھا کہ گریینڈ کے بارے میں پتہ چلتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا اور گرینیڈ کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے بر آمد کیا گیا۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے بس اسٹینڈ میں جمعہ کے روز پولیس نے ایک زنگ آلود گرینیڈ بر آمد کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے بس اسٹینڈ میں جمعہ کی صبح ایک زنگ آلود گرینیڈ کو بر آمد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فٹیج سے یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ آیا یہ کوئی حملہ تھا یا گرینیڈ وہاں پڑا ہی ہوا تھا۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ جس جگہ گرینیڈ بر آمد کیا گیا وہاں پولیس اہلکار مسلسل تعینات رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گریینڈ کے بارے میں پتہ چلتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا اور گرینیڈ کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے بر آمد کیا گیا۔ قبل ازیں بعض رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ یہ گرینیڈ سیکورٹی فورسز پر پھینکا گیا جو پھٹنے سے رہ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔