روسی میزائل یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر گری، 50 افراد ہلاک

یوکرین کے افسران نے بتایا کہ حملے کے وقت اسٹیشن زیادہ تر خواتین اور بچوں سے بھرا ہوا تھا، جو روسی حملے سے بچنے کے لیے علاقے سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔

روس-یوکرین جنگ، تصویر آئی اے این ایس
روس-یوکرین جنگ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کیف: روسی میزائل جمعہ کو یوکرین کے بھیڑ بھاڑ والے ریلوے اسٹیشن سے ٹکرانے سے وہاں موجود ہزاروں لوگوں میں سے پانچ بچوں سمیت کم از م 50 افراد موت اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یوکرین کے افسران نے بتایا کہ حملے کے وقت اسٹیشن زیادہ تر خواتین اور بچوں سے بھرا ہوا تھا، جو روسی حملے سے بچنے کے لیے علاقے سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے کہا کہ کراماٹوسک ریلوے اسٹیشن سے ملنے والی تصاویر میں حملے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں زمین پر راکٹ کے باقیات کے ساتھ ترپال سے ڈھکی ہوئی دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت اسٹیشن کے اندر اور اس کے آس پاس تقریباً 4000 شہری موجود تھے۔ ڈان باس کے علاقے میں لڑائی میں شدت آنے سے پہلے لوگوں سے علاقہ چھوڑنے کو کہا جا رہا ہے۔


یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی اور دیگر لیڈروں نے روسی فوج پر جان بوجھ کر اسٹیشن پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جبکہ روس نے یوکرین پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی فوج ایسے میزائل استعمال نہیں کرتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔