اڈیشہ میں اندوہناک ٹرین حادثہ پر روس، یوکرین اور پاکستان کا اظہارِ افسوس، اقوام متحدہ کا بھی بیان آیا سامنے

یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم آپ کے دکھ کو سمجھتے ہیں، میں امید کرتا ہوں کہ زخمی افراد جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ٹرین حادثہ، تصویر یو این آئی</p></div>

ٹرین حادثہ، تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی ریاست اڈیشہ میں 2 جون کو پیش آئے اندوہناک ٹرین حادثہ پر دنیا بھر میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان کے کئی دوست ممالک کے سربراہان نے اس حادثہ پر اظہار ہمدردی بھی کی ہے۔ ان ممالک میں روس، یوکرین اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ روسی سفارت خانہ کے مطابق صدر ولادمیر پوتن نے ریل حادثہ پر ہندوستانی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر کے سامنے اپنی ہمدردی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم اس تکلیف دہ واقعہ میں اپنے رشتہ داروں سے محروم ہونے والوں کا درد بانٹتے ہیں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کرتے ہیں۔‘‘

یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی نے بھی اڈیشہ ٹرین حادثہ پر اظہارِ افسوس کیا۔ انھوں نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کیا جس میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم آپ کے دکھ کو سمجھتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ زخمی افراد جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔‘‘


پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بالاسور میں پیش آئے ٹرین حادثہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ ’’ہندوستان میں ہوئے ٹرین حادثہ میں سینکڑوں لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ میں اس تباہی میں اپنے محبوب رشتہ داروں سے محروم ہونے والے غمزدہ کنبوں کے تئیں اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں۔ اللہ سے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

اقوام متحدہ نے بھی اس خوفناک حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ سابا کوروسی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ حادثہ کی خبر سن کر رنج و الم میں مبتلا ہیں۔ انھوں نے زخمیوں کے جلد صحت یابی کی امید بھی ظاہر کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔