روس نے ہندوستان کو ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی شروع کردی
روس کی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن (ایف ایس ایم ٹی سی ) کے ڈائریکٹر دیمتری شوگیف نے دبئی ایئر شو سے قبل یہ اطلاع دی

دبئی: روس نے ہندوستان کو ایس-400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایئر میزائل سسٹم کی فراہمی شروع کردی ہے۔ روس کی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن (ایف ایس ایم ٹی سی ) کے ڈائریکٹر دیمتری شوگیف نے دبئی ایئر شو سے قبل یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایس-400 میزائل سسٹم کی فراہمی پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق کی جا رہی ہے۔
شوگیف نے کہا’’ہندوستان کو ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی شروع ہو گئی ہے اور منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔‘‘ چین اور ترکی کے پاس پہلے ہی ایس-400 فضائی دفاعی نظام موجود ہے۔ روس اور ہندوستان نے اکتوبر 2018 میں ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔