ووٹروں کو پیسہ دیتے ہوئے بی جے پی کارکنان کا ویڈیو وائرل

گجرات میں کانگریس نے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منگل کو ریاستی چیف الیکشن کمشنر کے سامنے شکایت درج کرائی ہے۔ ویڈیو میں ایک بی جے پی کارکن ووٹ دے کر لوٹ رہے ووٹروں کو پیسہ دیتا نظر آ رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

روی پرکاش

گجرات میں اپوزیشن کانگریس نے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منگل کو ریاست کے چیف الیکشن کمشنر (سی ای او) کے سامنے ایک شکایت درج کرائی ہے۔ ویڈیو میں ایک بی جے پی کارکن ووٹ دے کر لوٹ رہے ووٹروں کو پیسے دیتا نظر آ رہا ہے۔ سی ای او ڈاکٹر مرلی کرشن نے ضلع الیکشن افسران کی شکایت کے بعد جانچ کا حکم دے دیا ہے۔

کانگریس ترجمان جے راج سنگھ پرمار نے اس وائرل ویڈیو کے تعلق سے شکایت درج کرائی ہے۔ ویڈیو میں بی جے پی کے ایک کارکن کو ووٹ ڈالنے کے بعد لوٹ رہے ووٹروں کو پیسے دیتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کرجن اسمبلی حلقہ کے ایک پولنگ سنٹر کا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ بی جے پی لیڈروں و کارکنوں نے کرجن سیٹ کے انٹولا اور گوسیندرا گاؤں میں ووٹروں کو پیسے تقسیم کیے۔ کانگریسی لیڈروں کی شکایت کے بعد کرجن سیٹ کے نوڈل افسر بی بی چودھری ٹیم سمیت جانچ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ کانگریس کارکنان نے نوٹ تقسیم کرتے ہوئے کچھ تصویریں بھی جاری کی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔