روپیہ 18 پیسے گر کر 75.07 روپے فی ڈالر پر آگیا

ڈبلیو ایچ اونے کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اومیکرون کورونا کے دیگر اقسام کے مقابلے میں سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے اس بیان کے بعد ڈالر میں تیزی آئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

روپیہ کےکمزور ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اب یہ 75کے پار ہو گیا ہے۔دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کے مضبوط ہونے سے آج انٹر بیکنگ زر مبادلہ بازار میں روپیہ 18 پیسے گر کر 75.07 روپے فی ڈالر پر آگیا۔گزشتہ کاروباری دن روپیہ 37 پیسے گر کر 74.89 روپے فی ڈالر رہا تھا۔

ابتدائی کاروبار میں روپیہ پانچ پیسے کی بڑھت لے کر 74.84 روپے فی ڈالرپر کھلا لیکن بعد میں 75.16 روپے فی ڈالر کی نچلی سطح تک لڑھک گیا۔ فروخت کے زور پر یہ 74.82 روپے فی ڈالر کی نچلی سطح پر گر گیا۔ آخر میں گزشتہ روز کے74.89 روپے فی ڈالر کے مقابلے 18 پیسے گر کر 75.07 روپے فی ڈالر رہ گیا۔


قابل ذکر ہے کہ عالمی صحت تنظیم نے کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اومیکرون کورونا کے دیگر اقسام کے مقابلے میں سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے اس بیان کے بعد ڈالر میں تیزی آئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔