منی پور تشدد: پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا زوردار ہنگامہ، لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی بھی 2 بجے تک کے لیے ملتوی

پارلیمنٹ میں منی پور مسئلہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے مطالبہ کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں کا پیر کے روز بھی زبردست ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پارلیمنٹ، تصویر یو این آئی</p></div>

پارلیمنٹ، تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

منی پور تشدد کو لے کر پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے مطالبہ کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں کا ہنگامہ آج بھی جاری ہے۔ ہنگامے اور نعرہ بازی کے درمیان لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان میں وقفہ سوالات کی کارروائی کو چلانے کی کوشش، لیکن ہنگامہ جاری رہنے پر انھوں نے ایوان کی کارروائی کو دوپہر بعد دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا۔ دوسری طرف راجیہ سبھا میں بھی اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے ہنگامے کے سبب کارروائی دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ پلے کارڈ لہراتے ہوئے ویل میں لگاتار نعرہ بازی کرتے رہے۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے پلے کارڈ لہرانے کی وجہ سے وزراء کو بھی اپنی سیٹ چھوڑ کر پیچھے والی سیٹوں پر جا کر جواب دینا پڑ رہا ہے۔ وقفہ سوال چلنے دینے کی اپیل بے اثر ہونے پر لوک سبھا اسپیکر نے ایوان کی کارروائی کو دو بجے تک کے لیے ملتو کر دیا۔


دوسری طرف کانگریس سمیت اِنڈیا اتحاد میں شامل سبھی پارٹیوں نے راجیہ سبھا میں رول 267 کے تحت تفصیلی بحث کرائے جانے کا مطالبہ رکھا ہے۔ بحث کے لیے راجیہ سبھا چیئرمین کو 65 اراکین پارلیمنٹ نے نوٹس دیے ہیں۔ راجیہ سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے حزب مخالف لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہم رول 267 کے تحت بحث چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ ہمارا مطالبہ پورا ہو۔ اِنڈیا اتحاد کے کئی اراکین پارلیمنٹ منی پور کے حالات دیکھ کر لوٹے ہیں، منی پور جل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔