کرناٹک معاملہ پر لوک سبھا میں ہنگامہ، کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کا واک آؤٹ

اسپیکر اوم برلا نے وقفہ صفر کے دوران کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن کو بولنے کے لئے بے حد کم وقت دیا، اس پر اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ ہنگامہ کرنے لگے اور ایک ساتھ ایوان سے واک آؤٹ کر کے چلے گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کرناٹک اسمبلی کے واقعات پر لوک سبھا میں کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے جمعہ کو ہنگامہ کیا اور اسپیکر کی نشست گاہ کے قریب نعرے بازی کی اور بعد میں کانگریس، ڈی ایم کے اور ٹی ایم سی سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ حزب اختلاف نے بی جے پی پر ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کیا۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے وقفہ صفر کے دوران کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کو اس مسئلہ پر بولنے کے لئے بے حد کم وقت دیا، اس پر ارکان پارلیمنٹ ہنگامہ کرنے لگے اور ایک ساتھ ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ دریں اثنا، چودھری نے کہا کہ حزب اختلاف کو امید ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ اس ایشو پر بولیں گے کیوں کہ اس حوالہ سے تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر یکے بعد دیگرے ہر ریاست میں منتخب حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا، ’’اس سمت میں سازش جاری ہے۔‘‘


صبح 11 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوا اور اسپیکر اوم برلا نے وقفہ سوال شروع کرنے کا اعلان کیا، کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے رکن اپنی جگہوں پر کھڑے ہو گئے اور وقفہ سوال ملتوی کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر کرناٹک میں کانگریس جنتادل ایس حکومت کو گرانے کی سازش کے بارے میں بات کرنے کا مطالبہ کرنے لگے ۔ اپوزیشن کے ممبران اپنے ہاتھوں میں پوسٹر لئے تھے، جن میں انگریزی میں ’سیو ڈیموکریسی‘ یعنی جمہوریت لکھا تھا۔

بار بار اپیل کے باوجود اسپیکر نے وقفہ سوال جاری رکھا تو کانگریس کے رکن ایوان کے وسط میں نشست گاہ کے سامنے آ گئے اور ’ سیو ڈیموکریسی‘، 'وی وانٹ جسٹس‘ اور ’آمریت نہیں چلے گی‘ کے نعرے لگانے لگے۔ اس پر اسپیکر نے کہا کہ تمام ارکان نے قوانین کے مطابق طے کیا تھا کہ ریاست ، ریاستی اسمبلی اور ریاست کے آئینی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کے موضوعات پارلیمنٹ میں نہیں اٹھائے جائیں گے۔ وقفہ صفر میں بھی اپوزیشن کو دو مرتبہ اس موضوع پر بات کرنے کی اجازت دی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ صفر ہونے دیں وہ اس کے بارے میں ارکان سے بات کریں گے۔


لیکن حزب اختلاف کے ارکان نعرے لگاتے رہے۔ دریں اثنا سوال کا وقفہ سوال چلتا رہا۔ تقریبا ایک آدھے گھنٹہ بعد اسپیکر نے اپوزیشن کے ممبروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر واپس آ جائیں۔ وہ وقفہ صفر میں ضروری دستاویزات ایوان پر پیش کرنے کے بعد کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چوہدری کو اپوزیشن کی بات ایوان میں رکھنے کا موقع دیں گے ۔ اس کے بعد، اپوزیشن کے ارکان اپنی نشستوں میں واپس آگئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Jul 2019, 4:10 PM