آر ایس ایس کارکن کے بیٹے کی خودکشی، 13 پولیس اہلکار لائن حاضر

ایس پی ابھیشیک سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ پیر کی رات رنچھاڑ گاؤں میں مبینہ پولیس ہراسانی و کنبے کے لوگوں کو رسوا کرنے سے دلبرداشتہ سنگھ کارکن شری نواس کے بیٹے اکشے نے خودکشی کرلی تھی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

باغپت: اترپردیش کے ضلع باغپت کے بنولی علاقے میں مبینہ پولیس ہراسانی کی وجہ سے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کارکن کے بیٹے نے خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی نے 13 پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کر دیا ہے۔

ایس پی ابھیشیک سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ پیر کی رات رنچھاڑ گاؤں میں مبینہ پولیس ہراسانی و کنبے کے لوگوں کو رسوا کرنے سے دلبرداشتہ سنگھ کارکن شری نواس کے بیٹے اکشے نے خودکشی کرلی تھی۔ اکشے کے خودکشی کے بعد گاوں کے لوگ مشتعل ہوگئے تھے اور انہوں نے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی نہ ہونے تک لاش کو نہ اٹھانے دیا تھا۔


اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آج ایس پی نے متاثرہ شری نواس کی جانب سے دی گئی تحریر کی بنیاد پر فوراً کارروائی کرتے ہوئے بنولی تھانہ انچارج انسپکٹر چندکانت پانڈے سمیت 13 پوکیس اہلکاروں کو لائن حاضر کردیا ہے۔ اس درمیان بی جے پی لیڈر ونود کمار جین ایڈوکیٹ، راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر ڈاکٹر جگپال تیوتیا نے ایس پی کی اس کارروائی کو ناکافی بتاتے ہوئے کہا کہ خاطی پولیس اہکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیجنے کے ساتھ متاثرہ کنبے کو 25 لاکھ روپئے کا مالی تعاون دیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔