ہماچل حکومت نے ’سُکھ شکشا یوجنا‘ کے لیے 53.21 کروڑ روپے کا بجٹ کیا الاٹ

وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کے حوالے سے پیر کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ روپے سے کم سالانہ آمدنی والے کنبوں کی خواتین، بچوں اور اشخاص کو سُکھ شکشا یوجنا کا فائدہ ملے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو/ تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہماچل پردیش حکومت نے ’وزیر اعلیٰ سُکھ شکشا یوجنا‘ کے لیے سالانہ 53.21 کروڑ روپے کا بجٹ الاٹ کیا ہے۔ اس کا مقصد بیوہ خواتین، بے آسرا اور طلاق شدہ خواتین، معذور سرپرستوں کو ان کے بچوں کی تعلیم اور بہتری میں مدد کرنا ہے۔ ہماچل کابینہ نے اتوار کے روز ’وزیر اعلیٰ سُکھ شکشا یوجنا‘ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اور آج 53.21 کروڑ روپے بجٹ الاٹ کیے جانے کی خبر بھی سامنے آ گئی۔

وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کے حوالے سے پیر کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ روپے سے کم سالانہ آمدنی والے کنبوں کی خواتین، بچوں اور اشخاص کو اس منصوبہ کا فائدہ ملے گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت اس پیش قدمی کے لیے سالانہ 53.21 کروڑ روپے کی رقم جاری کرے گی۔


یہ منصوبہ دو خاص عمر والے گروپ کو ہدف بنا کر تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت 18 سال عمر تک کے بچے، اہلیت رکھنے والی خواتین اور معذور سرپرستوں کو ہر مہینہ ایک ہزار روپے کی امداد تعلیم، صحت و غذا سے متعلق اخراجات کے لیے دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گریجویشن، پوسٹ گریجویشن، ڈپلوما یا پیشہ ور نصاب میں داخلہ لینے والے بچوں کو ٹیوشن فیس اور ہاسٹل فیس کا خرچ برداشت کرنے کے لیے حکومت سے مالی مدد ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔