سارناتھ ایکسپریس میں گولی لگنے سے آر پی ایف جوان کی موت

چھتیس گڑھ کے رائے پور ریلوے اسٹیشن پر سارناتھ ایکسپریس کے ایک ڈبے میں حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کا ایک جوان دنیش چند ہلاک جبکہ ایک مسافر محمد دانش شدید زخمی ہو گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

رائے پور: چھتیس گڑھ کے رائے پور ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی صبح سارناتھ ایکسپریس کے ایک ڈبے میں حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کا ایک جوان ہلاک جبکہ ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق 15159 سارناتھ ایکسپریس صبح تقریباً 6 بجے رائے پور اسٹیشن پہنچی۔ اسی دوران ڈبے سے نیچے اترتے ہوئے آر پی ایف جوان کی رائفل سے اچانک گولی چل گئی اور اس کے سینے میں جا لگی۔

برتھ پر لیٹے ایک نوجوان کے پیٹ میں بھی گولی لگی۔ دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوجی کو مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت راجستھان کے رہنے والے دنیش چندر (34) کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والے مسافر کا نام محمد دانش ہے۔ دانش کا رائے پور کے نجی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔


گزشتہ سال، ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے کانسٹیبل چیتن سنگھ نے مہاراشٹر میں چلتی ٹرین میں اپنے سینئر ساتھی اور تین مسافروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ مسافروں نے میرا روڈ اسٹیشن (ممبئی کے مضافاتی نیٹ ورک پر) کے قریب ٹرین کی زنجیر کھینچ کر روک دی، جس کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرنے والے چیتن سنگھ کو پکڑ لیا گیا اور اس کا ہتھیار بھی ضبط کر لیا گیا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔