سڑک سیکورٹی ہفتہ: بریلی میں بنائی گئی 24 کلومیٹر لمبی انسانی زنجیر، 50 ہزار اسکولی بچوں کی شرکت

سبھاش چندر بوس کے یومِ پیدائش پر سڑک سیکورٹی ہفتہ کا انعقاد کیا گیا ہے، اس سلسلے میں بریلی کی کمشنر سنیوکتا نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایک نایاب کوشش کی گئی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر بشکریہ&nbsp;<a href="https://twitter.com/bareillypolice">@bareillypolice</a></p></div>

تصویر ٹوئٹر بشکریہ@bareillypolice

user

قومی آوازبیورو

پیر (23 جنوری) کے روز بریلی میں سڑک سیکورٹی ہفتہ کے تحت 24 کلومیٹر لمبی انسانی زنجیر بنائی گئی جس میں تقریباً 50 ہزار اسکولی بچوں نے حصہ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر، ڈی آئی جی، ڈی ایم اور ایس ڈی او نے بریلی کالج گیٹ سے انسانی زنجیر بنانے کی شروعات کی۔ اس دوران لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے کچھ تقاریب کا بھی انعقاد ہوا۔ پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے لوگوں کو ٹریفک کے اہم اصولوں سے روشناس کرایا اور عوام کو بیدار کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ بیداری مہم کے تحت جو 24 کلومیٹر طویل انسانی زنجیر بنائی گئی، اس میں سینکڑوں اسکول کے ہزاروں بچوں نے ٹریفک اصول لکھے ہوئے بینر اور پوسٹر ہاتھوں میں لے کر شامل ہوئے۔ بریلی کی کمشنر سنیوکتا سمدار نے کہا کہ سڑک حادثات سے بچنے کے لیے سڑک سیکورٹی ہفتہ کے تحت بیداری مہم چلائی گئی ہے اور ٹریفک اصولوں پر عمل کرنے کی گزارش عوام سے کی جا رہی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ سبھاش چندر بوس کے یومِ پیدائش پر سڑک سیکورٹی ہفتہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر سنیوکتا نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایک نایاب کوشش کی گئی ہے۔ عوامی بیداری کے لیے 24 کلومیٹر کی انسانی زنجیر بنائی گئی۔ ٹریفک اصولوں پر عمل نہ کرنے پر وقت سے پہلے کئی لوگوں کی موت ہو جاتی ہے اور یہ کسی بھی وبا سے کم نہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس عوامی بیداری مہم میں 50 ہزار بچوں نے حصہ لیا جو کہ ہایر مڈل اور ہایر ایجوکیشن اداروں سے منسلک ہیں۔ اس میں ایس پی شیوکانت دویدی کی کوشش بے مثال ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں تک ٹریفک اصولوں کا پیغام جائے اور وہ اس پر عمل کریں۔‘‘

بریلی پولیس کی طرف سے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ بھی کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’نیتاجی سبھاش چندر بوس جی کی جینتی کے موقع پر سڑک سیکورٹی بیداری مہم کے تحت منعقد انسانی زنجیر بنانے اور سڑک سیکورٹی حلف پروگرام میں حصہ لے کر طلبا و طالبات، شہریوں کو ٹریفک اصولوں پر عمل کرنے کے تئیں بیدار کر حلف دلایا گیا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */