حیرت انگیز! لاک ڈاؤن کے باوجود چھتیس گڑھ میں سڑک حادثات 10 فیصد بڑھے

چھتیس گڑھ میں گزشتہ سال جون کے مقابلے رواں سال جون میں سڑک حادثات میں اموات 17 فیصد اور زخمیوں کی تعداد میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں کورونا مدت کے لاک ڈاؤن کے بعد بھی سڑک حادثات میں 10 فیصد کااضافہ درج کیا گیا ہے۔ یہ معلومات اسپیشل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر کے وج نے آج بلائی گئی سڑک حادثات کی جائزہ میٹنگ میں دی۔ جائزہ کے دوران خاص طورس سے تیزرفتار اورلاپرواہی سے گاڑی چلانے کے سبب سڑک حادثات میں اضافہ ظاہر ہوا ہے۔ اس دوران کل 6032 سڑک حادثات میں 2773 افرادکی موت ہوئی اور5376 افراد زخمی ہوئے۔ مسٹر وج نے گزشتہ سال کی بنسبت زیرجائزہ مدت میں سڑک حادثات میں 09.75 فیصد ، سڑک حادثات میں ہونے والی اموات میں 29.45 فیصد اور زخمیوں کی تعداد میں 4.46 فیصداضافہ تشویشناک قرار دیا۔

جون ماہ میں ریاست میں ٹریفک میں اضافے کی وجہ سے 943 سڑک حادثات میں 455 افراد ہلاک اور 867 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال جون کے مقابلے رواں سال جون میں سڑک حادثات میں اموات 17 فیصد اور زخمیوں کی تعداد میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سڑک حادثات کے تجزیے میں مقام/ روڈ کی خرابی، گاڑی کی فٹنس/میکینکل خرابی، غلط پارکنگ، اوورلوڈنگ، غلط سمت میں ڈرائیونگ، نشے میں گاڑی چلانا، لاپرواہ ڈرائیونگ، ہٹ اینڈ رن، ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال، سڑک میں مویشی، متاثرہ افراد کی لاپرواہی، روشنی کی کمی اور دیگر وجوہات کی عکاسی کی گئی ہے۔


سڑک حادثات میں سب سے زیادہ دوپہیہ گاڑی سے 1056، کاروں سے 286، آٹو اور ہلکی مسافر گاڑیوں سے 37، ہلکی مال بردار گاڑی سے 100، اور ہلکے درمیانے مال بردارگاڑی سے 44، ٹریکٹرسے 206، ٹرک ٹریلر، ٹینکر سے 454، بس سے 36 افرادمتاثر اور ہٹ اینڈ رن میں 528 ، ناٹ موٹرگاڑیوں سے 8 افرادکی موت ہوئی ہے، اس میں 555 اور 2200 افراد متاثرتھے۔ سب سے زیادہ 69.43 فیصد اموات موٹر سائیکل سواروں، 12.81 فیصد پیدل چلنے والوں، 5.11 فیصد کار سواروں اور 4.17 فیصد ٹریکٹر سواروں کی موت ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔