راجوری کے تھنہ منڈی میں سڑک حادثہ، 3 خواتین سمیت 4 از جان، 8 زخمی

ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے تھنہ منڈی – بھنگائی روڈ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک ایکو گاڑی جس میں 12 افراد سوار تھے، گہری کھائی میں جا گری۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع تھنہ منڈی علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بھیانک سڑک حادثے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد از جان، جبکہ 8 دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے تھنہ منڈی – بھنگائی روڈ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک ایکو گاڑی جس میں 12 افراد سوار تھے، گہری کھائی میں جا گری۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں 3 مسافروں کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک مسافر سب ضلع اسپتال تھنہ منڈی میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق متوفین کی شناخت 55 سالہ شمیم اختر زوجہ منیر حسین، 35 سالہ روبینہ کوثر زوجہ پرویز احمد، 38 سالہ زرینہ بیگم زوجہ محمد اعظم اور 38 سالہ محمد یونس ولد محمد صادق ساکنان بھنگائی کے بطور ہوئی ہے۔


زخمیوں کی شناخت 40 سالہ شاہین بیگم زوجہ محمد صادق، 35 سالہ زیتون بیگم زوجہ فاروق احمد، 45 سالہ شاہین بیگم زوجہ حکیم الدین، 50 سالہ بیگم جان زوجہ فضل حسین، 60 سالہ فاطمہ بیگم زوجہ محمد مکھنا، 35 سالہ ثریا بیگم زوجہ محمد قاسم، 40 سالہ کلثوم بیگم زوجہ برکت حسین اور 60 سالہ محمد قاسم ولد غلام حسین ساکنان بھنگائی کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ایسو سیٹڈ اسپتال راجوری منتقل کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔