جینت چودھری کی صدارت میں آر ایل ڈی کی میٹنگ 26 مارچ کو

آر ایل ڈی کے قومی سکریٹری انل دوبے نے بتایا کہ پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ 26 مارچ کو پارٹی دفتر میں ہوگی، اس میٹنگ کی صدارت پارٹی کے قومی صدر جینت چودھری کریں گے۔

چودھری جینت سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
چودھری جینت سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

یوپی انتخاب میں سماجوادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کر میدان میں اتری راشٹریہ لوک دل اب 26 مارچ کو قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کرے گی۔ اس میں قانون ساز پارٹی کا لیڈر بھی منتخب کیا جانا ہے۔ یہ پہلے 21 مارچ کو ہونی تھی، لیکن بعد میں تاریخ میں توسیع کی گئی۔ ایس پی قانون ساز پارٹی کی بھی میٹنگ 26 مارچ کو مجوزہ ہے۔ قابل ذکر یہ ہے کہ 25 مارچ کو یوپی حکومت کی حلف برداری تقریب منعقد ہوگی۔

آر ایل ڈی کے قومی سکریٹری انل دوبے نے بتایا کہ پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ 26 مارچ کو پارٹی دفتر میں ہوگی۔ اس میٹنگ کی صدارت پارٹی کے قومی صدر جینت چودھری کریں گے۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے قانون ساز پارٹی کے لیڈر پر بھی غور و خوض ہوگا۔ آگے کی پالیسی بھی طے کی جائے گی۔


غور طلب ہے کہ یوپی اسمبلی انتخاب 2022 میں آر ایل ڈی نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کر کے انتخاب لڑا تھا۔ اس میں سماجوادی پارٹی اتحاد نے 125 سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ آر ایل ڈی نے 33 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے جس میں انھیں 8 پر کامیابی ملی ہے۔ 2017 میں ان کا ایک ہی رکن اسمبلی تھا۔ آر ایل ڈی نے میرٹھ، مظفر نگر، شاملی، باغپت اور ہاتھرس میں جیت درج کی ہے۔ باغپت کے چھپرولی سے اجے کمار، شاملی کے شاملی صدر سے پرسنّ چودھری اور تھانہ بھون سے اشرف علی جیتے تھے۔ اشرف علی نے کابینہ وزیر سریش رانا کو ہرایا ہے۔

مظفر نگر کے بڈھانا سے راجپال بالیان، پور قاضی سے انل کمار اور میرانپور سے چندن چوہان نے جیت درج کی ہے۔ ہاتھرس کے سعد آباد سے پردیپ کمار گڈو نے قدآور لیڈر رام ویر اپادھیائے کو ہرایا۔ بی ایس پی میں طویل مدت تک رہے رام ویر اس بار بی جے پی سے امیدوار تھے۔ اس کے علاوہ میرٹھ کے سوال خاص سے راشٹر لوک دل کے غلام محمد رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔