چارہ گھوٹالہ کیس: لالو پرساد کو ملی بڑی راحت، ڈورنڈا معاملہ میں ضمانت منظور

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے لالو یادو کو 10 لاکھ کے نجی مچلکے پر ضمانت دی ہے، لالو کی طرف سے ڈورنڈا ٹریزری میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج دیتے ہوئے ہائی کورٹ میں ضمانت عرضی داخل کی گئی تھی۔

لالو پرساد یادو
لالو پرساد یادو
user

قومی آوازبیورو

چارہ گھوٹالے کے ڈورنڈا ٹریزری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں سزا کاٹ رہے راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو پرساد یادو کو بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے لالو یادو کو 10 لاکھ کے نجی مچلکے پر ضمانت دے دی ہے۔ لالو پرساد کی طرف سے ڈورنڈا ٹریزری میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج دینے کے ساتھ ہی ہائی کورٹ میں ضمانت عرضی داخل کی گئی تھی۔

جسٹس اَپریش کمار سنگھ کی عدالت میں ڈورنڈا ٹریزری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں سماعت ہوئی۔ انھیں 68 دن بعد ڈورنڈا ٹریزری سے ناجائز نکاسی معاملے میں راحت ملی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں سبھی فریقین کو سنا۔ اس کے بعد اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت کو دلیل دی گئی کہ لالو پرساد یادو 40 مہینے جیل میں گزار چکے ہیں جو نصف سزا یعنی 30 مہینے سے بھی زیادہ ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران سی بی آئی نے عدالت سے کاؤنٹر ایفی ڈیوٹ دائر کرنے کے لیے وقت دیے جانے کی گزارش کی تھی۔ وہیں سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت کو بتایا تھا کہ لالو یادو نے سزا کی نصف مدت سے 11 مہینے زیادہ سزا کاٹ لی ہے۔ 14 فروری 2022 کو لالو یادو کو اس معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔