بڑھ رہی بے روزگاری، منریگا کے ساتھ ساتھ ’نیائے‘ کا نفاذ ضروری: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال پوچھا ہے کہ ”کیا سوٹ بوٹ کی سرکارغریبوں کا درد سمجھ پائے گی؟“

راہل گاندھی
راہل گاندھی
user

تنویر

کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کورونا وبا کے دوران بڑھتی بے روزگاری کو دیکھتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت سے گزارش کی ہے کہ وہ منریگا کے ساتھ ساتھ 'نیائے' کے نفاذ کو ضروری بنائیں۔ انھوں نے معیشت میں اصلاحات اور کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہوکر گاؤں لوٹنے والے لوگوں کے لیے منریگا اسکیم کو جاری رکھنا ضروری قرار دیا اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اس سے بے روزگاری کا سامنا کرنے والوں کو راحت ملے گی۔

راہل گاندھی نے اس تعلق سے منگل کے روز ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ”شہر میں بے روزگاری کی مار سے متاثرین کے لیے منریگا جیسے منصوبہ اور ملک بھر کے غریب طبقہ کے لیے نیائے نافذ کرنا ضروری ہے۔ یہ معیشت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہوگا۔“ ساتھ ہی راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے اور ٹوئٹ کے آخر میں سوال پوچھا ہے کہ ”کیا سوٹ بوٹ کی سرکارغریبوں کا درد سمجھ پائے گی؟“ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ایک گراف پوسٹ کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ منریگا کے ذریعہ روزگار پانے کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Aug 2020, 10:58 AM