دہلی: کورونا کے بڑھتے انفیکشن نے کنٹنمنٹ زون کی تعداد بڑھا کر 435 کی

ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 85161 ہو گئی ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ پیر کے روز نئے معاملوں سے زیادہ تعداد صحت مند ہونے والوں کی رہی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کورونا کی وبا سے پریشان قومی راجدھانی کے لئے پیر کو راحت کی بات یہ رہی کہ نئے معاملوں کے مقابلے میں انفیکشن کو مات دینے والوں کی تعداد کافی زیادہ رہی۔ حالانکہ کنٹیمنٹ زون کی تعداد بڑھ کر 435 ہوگئی ہے۔ دہلی کے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2084 نئے معاملوں سے مجموعی طور سے متاثروں کا اعدادوشمار بڑھ کر 85161 ہوگیا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 57 سے بڑھ کر 2680 ہوگئی ہے۔

دہلی میں 23 جون کو 3947 ایک دن میں سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے تھے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راحت کی بات یہ رہی کہ اس دوران نئے معاملوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ 3628 مریض ٹھیک ہوئے اور اب تک 56235 انفیکشن سے دوچار مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ آج سرگرم معاملوں کی تعداد 26246 رہی۔ کورونا جانچ میں گزشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے مجموعی طور سے جانچ کا اعدادوشمار 514573 ہوگیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دہلی میں 16157 جانچ کئے گئے ہیں۔ اس میں آر ٹی پی سی جانچ 9619 اور ریپڈ انٹیجین جانچ 6538 تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔