’آر ایس ایس طلبا کا حق چھیننا چاہتی ہے‘

کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت سنٹرل سروسز میں آر ایس ایس کی پسند کے افسروں کی تقرری کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے شرائط و ضوابط میں تبدیلی کی خواہشمند ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی کی فائل تصویر
کانگریس صدر راہل گاندھی کی فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے طلبا کو ان کے مستقبل کے تئیں آگاہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت سنٹرل سروسز میں آر ایس ایس کے موافق افسروں کی تقرری کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے وہ شرائط و ضوابط میں تبدیلی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’طلبا جاگو، آپ کے مستقبل پر جوکھم منڈلا رہا ہے۔ آر ایس ایس آپ کا حق چھیننا چاہتی ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایک افسر کا خط بھی پوسٹ کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت شرائط میں تبدیلی کرنے اور سنٹرل سروسز میں افسروں کی اہلیت والی لسٹ میں رد و بدل کر کے پسند کے افسروں کی تقرری کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ خط ڈپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹریننگ کے ایک افسر کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم دفتر یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو ٹریننگ کا عمل شروع کرنے سے پہلے کیڈر الاٹمنٹ کرنے کی روایت کو بدل کر ٹریننگ پورا ہونے کے بعد کیڈر الاٹمنٹ کرنا چاہتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔