دیوریا سے ایس پی امیدوار رہے پنٹو سنگھ کی گرفتاری پر انعام کا اعلان

اجئے پرتاپ سنگھ سمیت آٹھ ملزمین کی گرفتاری نہ ہونے پر پولیس نے 25۔25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اترپردیش میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں دیوریا صدر سیٹ سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے امیدوار رہےاجئے پرتاپ سنگھ عرف پنٹو سنگھ سمیت آٹھ لوگوں پر ایک مجرمانہ معاملے میں پولیس نے 25۔25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

دیوریا کے پولیس ترجمان نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 03مارچ کو گوری بازار علاقے میں مارپیٹ کے ایک معاملے میں پولیس نے جان لیوا حملہ سمیت دیگر مجرمانہ دفعات میں شری پرکاش سنگھ عرف نتھو سنگھ، اجئے پرتاپ سنگھ عرف پنٹو سنگھ، گیان پرکاش سنگھ، پنٹو یادو، ہرش شرما، رگھوراج پرتاپ سنگھ، راجو سنگھ اور دھنیش یادو کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان ملزمین کی گرفتار نہ ہونے پر ایس پی ڈاکٹر شری پتی مشر نے 25۔25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ اجئے پرتاپ سنگھ اسمبلی انتخابات میں دیوریا صدر سیٹ سے ایس پی کے امیدوار تھے۔ ان کے والد مرحوم جنم جئے سنگھ بی جے پی کے ٹکٹ پر سال 2017 میں دیوریا صدر سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ والد کے انتقال کے بعد ہوئے ضمنی الیکشن میں پنٹو سنگھ نے بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی امیدوار ستیہ پرکاش منی ترپاٹھی کے خلاف بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑا تھا۔ الیکشن میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس کے بعد حال ہی میں اسمبلی انتخابات میں پنٹو سنگھ کو ایس پی کے امیدوار کے طور پر دیوریا صدر سیٹ سے بی جے پی کے شلبھ منی ترپاٹھی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جس معاملے میں پنٹو سمیت دیگر افراد کی گرفتاری پر انعام کا اعلان کیا گیا ہے وہ ووٹنگ کے ایک دن کے بعد کی بتائی جارہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔