جون میں خوردہ مہنگائی 6 سال کی ذیلی سطح پر پہنچی، حکومت نے ڈاٹا کیا جاری
خوردہ مہنگائی جون میں 6 سال سے زائد کی ذیلی سطح 2.1 فیصد پر آ گئی۔ اس کی اصل وجہ سبزیوں، دالوں، گوشت اور دودھ سمیت خوردہ اشیا کی قیمتوں میں نرمی ہے۔

جون میں خوردہ مہنگائی 6 سال کی سب سے نچلی سطح 2.10 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ یہ جانکاری حکومت کے ذریعہ پیر کے روز جاری اعداد و شمار سے حاصل ہوئی ہے۔ جاری ڈاٹا کے مطابق جون میں خوردہ مہنگائی کئی سالوں کی ذیلی سطح 2.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق خوردہ مہنگائی جون میں 6 سال سے زائد کی ذیلی سطح 2.10 فیصد پر آ گئی ہے، اور اس کی اصل وجہ سبزیوں، دالوں، گوشت اور دودھ سمیت خوردنی اشیا کی قیمتوں میں نرمی ہے۔
حکومت نے جو ڈاٹا جاری کیا ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی مہنگائی مئی میں 2.82 فیصد اور جون 2024 میں 5.08 فیصد تھی۔ این ایس او (نیشنل اسٹیٹسٹکس آفس) نے ایک بیان میں کہا کہ جون 2024 کے مقابلے میں جون 2025 کے لیے سی پی آئی پر مبنی سال در سال مہنگائی شرح 2.10 فیصد ہے۔
حکومت کے ذریعہ جاری ڈاٹا کے مطابق مئی 2025 کے مقابلے میں جون 2025 کی ہیڈلائن مہنگائی میں 72 بیس پوائنٹس کی گراوٹ ہے۔ یہ جنوری 2019 کے بعد سال در سال سب سے کم مہنگائی ہے۔ اس سے قبل جنوری 2019 میں 1.97 فیصد کی کم از کم شرح درج کی گئی تھی۔ این ایس او کا کہنا ہے کہ جون 2025 میں ہیڈلائن مہنگائی اور خوردہ مہنگائی میں قابل ذکر گراوٹ خاص طور سے موافق بنیادی اثر اور سبزیوں، دالوں و مصنوعات، گوشت و مچھلی، اناج اور دیگر مصنوعات، چینی و مٹھائی، دودھ و اس کی مصنوعات اور مسالوں کی قیمتوں میں نرمی کے سبب ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔