کیرالہ اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف تجویز پاس

وزیراعلی پنارئی وجین نے اسمبلی میں آرٹیکل 118 کے تحت یہ تجویز رکھی۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف پورے ملک میں مخالفت اور اقلیتوں کے درمیان زبردست تشویش کے پیش نظر یہ تجویز پیش کی گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

تروانتھاپورم: کیرالہ اسمبلی میں منگل کو یہاں ایک روزہ خصوصی سیشن میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو مسترد کرنے کے لئے مرکز سے اپیل کیے جانے سے متعلق تجویز پاس کی گئی۔ وزیراعلی پنارئی وجین نے اسمبلی میں آرٹیکل 118 کے تحت یہ تجویز رکھی۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف پورے ملک میں مخالفت اور اقلیتوں کے درمیان زبردست تشویش کے پیش نظر یہ تجویز پیش کی گئی ہے۔


انہوں نےکہا کہ سی اے اے ملک کے سیکولر ڈھانچے کے خلاف ہے اور آئینی اصولوں کے برعکس اس سے مذہب پرمبنی تعصب میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس بل کے لائے جانے کے بعد بیرون ممالک میں ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سی اے اے کے نفاذ سے جڑے معاملوں میں کیرالہ میں کوئی ڈی ٹینشن سینٹر نہیں ہوگا۔

بی جے پی کے محض اکلوتے رکن اسمبلی راج گوپال نے اس تجویز کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے سی اے اے کے خلاف ایوان میں تجویز پاس ہوئی جبکہ اسے پارلیمنٹ میں دونوں ایوانوں میں منظوری حاصل ہوچکی ہے۔ اسمبلی میں آج کے خصوصی سیشن میں آئین کے 126ویں بل کی تصدیق کرنے والی تجویز عام رضامندی سے پاس ہوگئی، جس کا مقصد لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں درجہ فہرست ذات وقبائل کے لئے 10 سال تک ریزرویشن کوٹا میں اضافہ کرنا ہے۔


وزیراعلی نے آئین کے آرٹیکل 368 کے تحت یہ تجویز پیش کی اور اپوزیشن کانگریس کی زیر قیادت ترقی پسند اتحاد اور بی جے پی ایم ایل اے راج گوپال نے اس کی حمایت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔