دہلی: لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس اچانک ہڑتال پر

ایل ایچ ایم سی کے ڈائریکٹر کو لکھے خط میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسو سی ایشن نے کہا کہ ’’18 مئی کو ایک خاتون ڈاکٹر سمیت ریزیڈنٹ ڈاکٹرس کو ایک مریض کے رشتہ دار کے ذریعہ دھمکایا اور حملہ کیا گیا۔‘‘

لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج
لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج
user

قومی آوازبیورو

لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج (ایل ایچ ایم سی) کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کو دھمکانے اور حملے کے مدنظر جمعرات کو سبھی خدمات، مستقل اور ایمرجنسی خدمات انجام نہیں دینے کا اعلان کیا۔ ڈاکٹروں نے یہ فیصلہ اس واقعہ کے بعد لیا جب ایک مریض کے اہل خانہ نے 18 مئی کی شب کو ایک خاتون ڈاکٹر سمیت ریزیڈنٹ ڈاکٹرس کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔

ایل ایچ ایم سی کے ڈائریکٹر کو لکھے خط میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسو سی ایشن نے کہا کہ ’’18 مئی کو ایک خاتون ڈاکٹر سمیت ریزیڈنٹ ڈاکٹرس کو ایک مریض کے رشتہ دار کے ذریعہ دھمکایا اور حملہ کیا گیا۔ زندگی بچانے والوں پر اس طرح کے ظالمانہ حملے اور ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک ناقابل قبول ہے۔ اس لیے ہم ایل ایچ ایم سی کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس فوری اثر سے سبھی خدمات سے ہٹ رہے ہیں۔‘‘


ڈاکٹروں نے سبھی قصورواروں کو فوری اثر سے گرفتاری کے ساتھ ادارہ کی سطح پر ایف آئی آر درج کرنے اور دہلی میڈیکیئر سروس پرسنل اینڈ میڈیکیئر کے تحت معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے اسپتالوں میں ایک مریض-ایک رشتہ دار پروٹوکول کو سختی سے نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ سبھی ہائی رِسک اور دیگر شعبوں کے لیے الگ الگ باؤنسر مقرر کرنے اور فوری اثر سے ایک فوری عمل درآمد ٹیم کی تشکیل کے لیے بھی کہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔