مرکزی کابینہ میں رد و بدل، وزارت مالیات پیوش گویل کے حوالے

اسمرتی ایرانی سے اطلاعات و نشریات کی وزارت لے کر اسپورٹس کے وزیر راج وردھن سنگھ راٹھوڑ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی نے 14 مئی کی شام مرکزی کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے پیوش گیل کو وزارت مالیات کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ ارون جیٹلی کے صحت یاب ہونے تک وزارت مالیات کے امور کو دیکھیں گے۔ ارون جیٹلی گزشتہ کچھ مہینے سے کڈنی کے مرض میں مبتلا تھے اور آج ایمس میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ پیوش گویل وزارت ریل پہلے کی طرح ہی سنبھالتے رہیں گے، وزارت مالیات کی اضافی ذمہ داری انھیں سونپی گئی ہے۔

وزارت کھیل کی ذمہ داری سنبھال رہے راج وردھن سنگھ راٹھوڑ کو اطلاعات و نشریات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں نائب صدر عہدہ کے لیے منتخب کیے جانے کے بعد ونکیا نائیڈو نے اس عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سے اسمرتی ایرانی اطلاعات و نشریات کی وزارت سنبھال رہی تھیں۔ اسمرتی ایرانی کے پاس ٹیکسٹائل کی وزارت پہلے سے تھی اور اطلاعات و نشریات کی اضافی ذمہ داری انھیں سونپی گئی تھی۔ اب ان کے پاس صرف ٹیکسٹائل کی وزارت ہی رہے گی۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس اہلووالیہ الیکترانکس کا محکمہ دیکھیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 May 2018, 10:11 PM