جموں و کشمیر کانگریس میں ردوبدل، ایگزیکٹو کمیٹی کا قیام، 5 سینئر نائب صدور کا تقرر

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو پارٹی کی جموں و کشمیر یونٹ میں ایک بڑا ردوبدل کیا اور ایک ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی، جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر کرن سنگھ کو ممبر بنایا گیا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر / سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو پارٹی کی جموں و کشمیر یونٹ میں ایک بڑا ردوبدل کیا اور ایک ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی، جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر کرن سنگھ کو ممبر بنایا گیا۔ کانگریس نے پانچ سینئر نائب صدور، 22 نائب صدور، 51 جنرل سکریٹری، 62 سکریٹری اور 21 ضلعی سربراہوں کا تقرر کیا ہے۔

پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کھڑگے نے 22 رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی بنانے کی تجویز کو منظوری دی جس میں تجربہ کار لیڈر کرن سنگھ اور سیف الدین سوز کے ساتھ سینئر لیڈر غلام احمد میر، طارق حمید قرہ اور تارا چند شامل ہیں۔

کھڑگے نے پانچ نائب صدر نامزد کیے جن میں مولا رام، جی این مونگا، بلوان سنگھ، رویندر شرما، اور محمد انور بھٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رجنیش شرما کو یونٹ کا خزانچی مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ وقار رسول وانی جے کے پی سی سی کے سربراہ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔