یوم جمہوریہ 2025: ’فُل ڈریس ریہرسل‘ کے حوالے سے دہلی پولیس نے جاری کی ٹریفک ایڈوائزری
اگر آپ 22 جنوری اور اتوار 26 جنوری کو گھر سے باہر جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو سڑک پر غیر ضروری پریشانیوں سے بچنے کے لیے پہلے ایڈوائزری کو دھیان سے پڑھ لیں۔

دہلی پولیس / آئی اے این ایس
راجدھانی دہلی میں 26 جنوری کو 76ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریاں اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔ اس کے پیش نظر دہلی پولیس نے 23 جنوری کو ’فُل ڈریس ریہرسل اور ریپبلک ڈے پریڈ‘ کی عظیم تقریب کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ گائیڈلائنس کے مطابق دہلی پولیس نے کچھ راستوں پر آمد و رفت کی پابندی عائد کر دی ہے تو کچھ راستوں پر ’روٹ ڈائیورٹ‘ کر دیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے دہلی کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک گائیڈلائنس پر عمل کریں۔ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق ہی اپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں۔ اگر آپ 22 جنوری اور 26 جنوری کو گھر سے باہر جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو سڑک پر غیر ضروری پریشانیوں سے بچنے کے لیے پہلے ایڈوائزری کو دھیان سے پڑھ لیں۔ ایسا نہ کرنے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
درج ذیل راستوں پر جانے سے بچیں:
1- نارتھ-ساؤتھ کوریڈور: 23 جنوری کو فُل ڈریس ریہرسل وجے چوک سے شروع ہو کر تلک مارگ، بی ایس زیڈ مارگ اور سبھاش مارگ سے ہوتے ہوئے لال قلعہ تک جائے گی۔ اس روٹ پر دونوں طرف سے آمد و رفت کی پابندی ہے۔ اس کوریڈور پر سفر جاری رکھنے کے لیے لوگ متبادل راستے کے طور پر رِنگ روڈ آشرم چوک سے سرائے کالے خاں سے آئی پی فلائی اوور سے راج گھاٹ سے رِنگ روڈ ہوتے ہوئے آگے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مدرسہ سے لودھی روڈ ٹی پوائنٹ سے اربندو مارگ سے ایمس چوک سے رِنگ روڈ سے دھولا کنواں سے وندے ماترم مارگ سے شنکر روڈ سے پارک اسٹریٹ یا مندر مارگ کے راستے سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
2- ایسٹ-ویسٹ کوریڈور:
- رِنگ روڈ سے بھیروں روڈ، متھرا روڈ سے لودھی روڈ، اربندو روڈ سے ایمس چوک، رِنگ روڈ سے دھولا کنواں، وندے ماترم مارگ، شنکر روڈ سے پارک اسٹریٹ یا مندر مارگ۔
- رِنگ روڈ سے بولیوارڈ روڈ، برف خانہ چوک، رانی جھانسی فلائی اوور، فیض روڈ، وندے ماترم مارگ، آر/اے شنکر روڈ۔
- رِنگ روڈ سے آئی ایس بی ٹی، چاندنی رام اکھاڑا، آئی پی کالج، مال روڈ، آزاد پور پنجابی باغ۔
ایسٹ-ویسٹ کوریڈور پر آگے نکلنے کے لیے لوگ متبادل راستے کے طور پر اِنر رِنگ روڈ یعنی آئی پی کالج سے آزاد پور چوک، جی ٹی کے روڈ شکتی نگر سے آزاد پور چوک، چھترسال اسٹیڈیم روڈ سے گوجرانوالہ ٹاؤن، بُراڑی چوک سے کیمپ چوک ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف آگے بڑھ سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی پولیس نے بتایا کہ 23 جنوری کو فُل ڈریس ریہرسل کے دوران دہلی میٹرو ریل خدمات تمام اسٹیشنوں پر مسفارین کے لیے دستیاب رہیں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔