لال قلعہ: یوم جمہوریہ کی جھانکیاں دیکھنے والوں کا لگا تانتا

دہلی کے لال قلعہ میدان میں جہاں یہ جھانکیاں سجائی گئیں ہیں وہیں فوڈ کورٹ (کھانے کے اسٹال) بھی لگے ہوئے ہیں جہاں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے پکوان دستیاب ہیں۔

تصویر محمد تسلیم
تصویر محمد تسلیم
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: ہندوستان ہمیشہ سے میلوں ٹھیلوں کا ملک رہا ہے جس طرح گاؤں, قصبوں اور شہروں میں قدیم روایتی میلے لگا کرتے تھے وہ موجودہ دور میں اب کم دکھائی دیتے ہیں لیکن بدلتے ہوئے زمانے کے ساتھ میلے کا انداز بھی بدل گیا ہے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر ہر سال منعقد کیے جانے والے ’بھارت پرو‘ کا انعقاد گزشتہ روز اب و تاب سے ہو چکا ہے ’بھارت پرو‘ میں ہر سال کی طرح رواں سال بھی ہندوستان کی ریاستوں کی تہذیب وثقافت پر مبنی جھانکیاں لوگوں کی نمائش کے لیے لگائی ہیں، جہاں ایک جانب جھانکیوں کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ امڑ رہی ہے، تو وہیں دوسری جانب وہاں منعقد ثقافتی پروگرام بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

لال قلعہ کے میدان میں جہاں یہ جھانکیاں سجائی گئیں ہیں وہیں اسی میدان میں فوڈ کورٹ (کھانے کے اسٹال) بھی لگے ہوئے ہیں جہاں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے پکوان دستیاب ہیں، دہلی کے قرب وجوار میں رہنے والے لوگ جھانکیاں تو دیکھنے آہی رہے ہیں ساتھ ہی ان پکوانوں کے ذائقہ کا بھی مزہ لے رہے ہیں۔

اپنے اہل خانہ کے ساتھ اتوار کی چھٹی کے موقع پر گھومنے آئے عامر احمد نے بتایا کہ اکثر ہم جھانکیوں کو ٹیلیویژن میں تو دیکھتے ہی ہیں لیکن آنکھوں سے اطمینان کے ساتھ دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ دہلی کے قرب وجوار سے لوگ کثیر تعداد میں جھانکیوں کو دیکھنے کے لئے لوگ یہاں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’بھارت پرو‘ بچوں کے علم میں استفادہ کرنے کا ایک بہتریں ذریعہ ہے جہاں بچے نہ صرف گھومتے ہیں بلکہ ہندوستان کی تہذیب و ثقافت سے بھی واقف ہوتے ہیں۔

’بھارت پرو‘ میں جھانکیوں کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستوں کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں جہاں وہاں کی تہذیب وثقافت کے بارے میں نہ صرف آپ جان سکتے ہیں بلکہ وہاں کی مشہور اشیاء مثلآ کشمیر کی شال، گجرات کے پاپڑ، کیرالہ کے مشہور مصالحے بھی خرید سکتے ہیں، ساتھ ہی ’بھارت پرو‘ میں کھانے کے اسٹال پر لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

دہلی کے لکشمی نگر سے آئے روی کانت نے نمائندہ کو بتایا کہ میں کام کے سلسلہ میں مختلف ریاستوں کا دورہ کرتا رہتا ہوں لیکن فمیلی تو ہر جگہ ساتھ نہی جاسکتی، اس لئے لال قلعے پر لگنے والے ’بھارت پرو‘ میں ہندوستان بھر کی سبھی ریاستوں کے پکوانوں کا لطف لیا جا سکتا ہے، اس لیے میں اپنی اہلیہ و بچوں کے ساتھ یہاں آیا ہوں۔ جھانکیوں میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ بھی لگایا گیا ہے جو نوجوانوں کی توجہ بن رہا ہے، نوجون اس کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پرو 31 جنوری تک لگا ہے اور دوپہر 12 بجے سے رات 9 بجے تک وعوام الناس کے لیے کھلا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */