باہمی ہم آہنگی ہی ملک کے مستقبل کو محفوظ رکھے گی: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ کثرت میں وحدت اور باہمی ہم آہنگی ہی وہ طاقت ہے جو ملک کے مستقبل کو محفوظ رکھے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ کثرت میں وحدت اور باہمی ہم آہنگی ہی وہ طاقت ہے جو ملک کے مستقبل کو محفوظ رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بچوں کے لیے معیاری تعلیم اور روزگار کو یقنی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک اور دنیا میں مختلف شعبوں میں ہو رہی تبدیلیوں سے جڑیں جس سے وہ ریاست میں کسی بھی معاملے میں پیچھے نہ رہیں۔

کمل ناتھ آج مقامی رویندر بھون میں محکمہ اعلی تعلیم کے ذریعہ آنجہانی راجیو گاندھی جی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد یوا سنکلپ برس20۔ 2019 کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ہماری تاریخ، تہذیب اور ثقافت ہم آہنگی کی رہی ہے۔ آنجہانی راجیو گاندھی نے ہم آہنگی کی ثقافت کو آگے بڑھایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی سالگرہ کو’سدبھاؤنا دیوس‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

وزیر اعلی نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے سیاستداں تھے جنہوں نے ملک کو مضبوط بنانے کے لئے صحیح سمت اور وژن دی۔ دنیا میں ہو رہی تبدیلی کو تسلیم کیا اور ہندوستان کی ترقی کے لئے اہم فیصلے کئے۔مواصلات کے شعبے میں آج ہمارا ملک آگے ہے۔ ملک کے آئی ٹي انجینئر، گوگل اور پوری دنیا میں اپنا پرچم لہرا رہے ہیں اور ان کی عزت افزائی ہورہی ہے۔اس کا کریڈٹ راجیوگاندھی کو ہی جاتا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ جب آنجہانی راجیو گاندھی کمپیوٹر کا آغاز کر رہے تھے اس وقت جو لوگ اس ٹیکنالوجی کی مخالفت کر رہے تھے وہ آج ڈیجیٹل انڈیا بنانے کا مفت کریڈٹ لے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔