ریلائنس جیو کی دھماکہ دار پیشکش، بغیر ریچارج 300 منٹ آؤٹ گوئنگ کال مفت

ریلائنس جیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا نے ملک کے سامنے بہت بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے اورریلائنس اس وقت ہر ہندوستانی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو اپنے ان جیو فون صارفین کو 300 منٹ مفت آؤٹ گوئنگ کال کی سہولت دے گی، جو صارفین لاک ڈاؤن یا دیگر وجوہات سے ری چارج نہیں کرا پارہے ہیں۔ بغیر ری چارج کئے جیو فون صارفین اب 10 منٹ روزانہ اپنے موبائل پر بات کر پائیں گے۔10 منٹ روزانہ کے حساب سے کمپنی ہر مہینے 300 منٹ مفت آؤٹ گوئنگ کال کی سہولت دے گی۔ ان کمنگ کال پہلے کی طرح ہی مفت رہے گی۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ سہولت وبا کے دوران جاری رہے گی۔ اس سے کروڑوں جیو فون صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ ملک کی بیشتر ریاستوں میں لاک ڈاؤن لگا ہے، لوگ گھروں میں قید ہیں۔ ایسے میں موبائل ری چارج کرانا مشکل ہوگیا ہے۔ خاص کر حاشئے پر رہ رہے لوگوں کے لئے یہ بے حد مشکل کام ہے۔ ریلائنس جیو نے جیو فون صارفین کو اس پریشانی سے نکالنے کے لئے یہ پیشکش کی ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وبا کے دوران کمپنی یہ یقینی بنانا چاہتی ہے کہ سماج کا محروم طبقہ موبائل سے مربوط رہے۔


جو جیو فون صارفین موبائل ری چارج کر سکتے ہیں، ان کیلئے بھی ریلائنس جیو کے پاس ایک خاص پلان ہے۔ جیو فون کے ہر ری چارج پر کمپنی اسی قیمت کا ایک اضافی پلان مفت دے گی۔ مطلب اگر جیو فون صارفین 75 روپے کا 28 دنوں والی ویلڈیٹی کا پلان ری چارج کراتے ہیں تو انھیں 75 روپے والا ہی ایک اور پلان مفت میں ملے گا، جس کا صارفین پہلا ری چارج ختم ہونے کے بعد استعمال کر سکیں گے۔

ریلائنس فاؤنڈیشن لوگوں کو موبائل نیٹ ورک سے جوڑے رکھنے کیلئے ریلائنس جیو کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ریلائنس جیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا نے ملک کے سامنے بہت بڑا چیلنج کھڑا کر دیا ہے اور ریلائنس اس وقت ہر ہندوستانی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔