سبریمالہ مندر میں داخل ہونے والی کنک دُرگا پر حملہ، اسپتال میں داخل

کنک دُرگا کو ویسے تو 2 جنوری کو مندر میں داخل ہونے کے بعد سے ہی دھمکیاں مل رہی تھیں، لیکن جب 14 جنوری کو وہ اپنے گھر پہنچی تو اپنے لوگوں نے ہی اس پر حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اس سال کے شروع میں ہی سبریمالہ مندر میں داخل ہو کر تاریخ رقم کرنے والی کنک دُرگا پر حملہ کیے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں اور میڈیا ذرائع کے مطابق انھیں زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان پر حملہ کسی غیر نے نہیں بلکہ اپنوں نے ہی کیا۔ مندر میں داخلے کے بعد پہلی مرتبہ 14 جنوری کو کنک درگا جب اپنے گھر واپس لوٹی تو اسے اپنے ہی رشتہ داروں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ رشتہ دار کنک دُرگا سے اس قدر ناراض تھے کہ آتے ہی اس پر حملہ کر دیا۔ انھیں ملپورم ضلع کے پیرینتھالمنّا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سبریمالہ میں 2 عورتوں نے داخل ہو کر مندر کو کیا ’ناپاک‘ تو لیا گیا ’شُدھی‘ کا فیصلہ

ویسے تو پیشے سے سرکاری ملازم کنک دُرگا نے جب 2 جنوری کو پیشے سے لیکچرر بندو کے ساتھ سبریمالہ مندر میں داخل ہوکر تاریخ رقم کی تھی تو اس کے بعد سے ہی اس کے خلاف کئی ہندوتوا تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیےتھے اور کنک دُرگا کے ساتھ ساتھ بندو کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں کافی دنوں تک پولس سیکورٹی میں رہیں۔ لیکن 14 جنوری کو جب کنک درگا اپنے گھر پہنچی تو اس کی ساس نے ہی اس کی گھر میں انٹری پر روک لگا دی اور حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سبریمالہ مندر میں ایک اور خاتون کی انٹری، بحفاظت پمپا کیمپ واپس

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔