محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں اتراکھنڈ کے کئی اضلاع میں شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا

محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے ہریدوار، نینی تال اور ادھم سنگھ نگر اضلاع میں کچھ مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش اور کچھ مقامات پر شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اتراکھنڈ میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

اتراکھنڈ میں مستقل شدید بارش سے بہت زیادہ تباہی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں بادل پھٹنے کی وجہ سے کھیر گنگا ندی میں اچانک سیلاب آ گیا، جس نے دھرالی گاؤں کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ سیلاب میں کئی مکان، ہوٹل اور مسافر خانے بہہ گئے، کئی افراد جاں بحق ہوئے اور کئی لاپتہ ہو چکے ہیں جن کی اب تک کوئی خبر نہیں ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے ریاست کے مختلف حصوں میں شدید بارش کی وارننگ دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اتراکھنڈ کے الگ الگ حصوں میں کچھ مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا، جبکہ کچھ جگہوں پر شدید بارش کا آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے اتراکھنڈ کے ہریدوار، نینی تال اور ادھم سنگھ نگر اضلاع میں کچھ مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش اور کچھ مقامات پر شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔


محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اتراکھنڈ کے چمپاوت، باگیشور، اترکاشی، پوڑی، ٹہری اور دہرادون اضلاع کے الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے الگ الگ جگہوں پر بھی گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا آرینج الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ کئی دیگر اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ شدید یا ہلکی بارش کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔