کیرالہ میں طوفان اور تیز بارش، ریڈ الرٹ جاری

وزیر اعلی کے دفتر (سی ایم او) نے بدھ کو دیر رات ٹوئٹ کر کے بھاری بارش اور ریڈ الرٹ کے بارے میں اطلاع دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ترواننت پورم: محکمہ موسمیات نے کیرالہ کے کئی اضلاع میں 4 اکتوبر سے 6 اکتوبر تک بھاری بارش اور 7 اکتوبر کو بہت زیادہ بھاری بارش اور طوفان آنے کا امکان ظاہر کیا هے۔ اسے دیكھتے ہوئے متعلقہ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

کیرالہ کے وزیر اعلی کے دفتر (سی ایم او) نے بدھ کو دیر رات ٹوئٹ کر کے بھاری بارش اور ریڈ الرٹ کے بارے میں اطلاع دی۔ سی ایم او نے ٹوئٹ کیا ’’محکمہ موسمیات نے کیرالہ میں 4، 5، اور 6 اکتوبر کو کئی مقامات پر 12 سے 20 سینٹی میٹر بارش اور 7 اكتوبر کو 21 سینٹی میٹر تک تیز بارش کی امید ظاہر کی ہے‘‘۔

سی ایم او نے بتایا کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کے علاقے بننے کے بعد محکمہ موسمیات نے یہ الرٹ جاری کیا ہے۔ کم دباؤ سے طوفان تیار ہونے کا اندیشہ ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 5 اکتوبر سے ساحلی علاقوں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں اور 4 اکتوبر کے بعد کوئی بھی سمندر میں نہیں جائے۔

کم دباؤ اور طوفان سے ریاست کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تین اضلاع- اڈوكی، پلكڑ اور تریشور میں 7 اکتوبر کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے. 5 اکتوبر کو کیرالہ کے زیادہ تر علاقوں میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */