مدھیہ پردیش حکومت نے جاری کیا نوٹیفکیشن، اب نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے وصول کیا جائے گا ہرجانہ

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر مشرا نے بتایا کہ یہ ایکٹ گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے نافذ ہو گیا ہے۔ نجی یا سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کی وصولی کے لیے دعویٰ کیا جا سکتا ہے۔

نروتم مشرا، تصویر آئی اے این ایس
نروتم مشرا، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش میں اب نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے ہرجانہ وصول کیا جائے گا، اس ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بتایا ہے کہ جو لوگ نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں ان سے قواعد کے مطابق کارروائی کرکے وصولی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں 30 اپریل کو مدھیہ پردیش گزٹ میں پبلک اور پرائیویٹ املاک کو نقصان کی روک تھام اور نقصان کی وصولی ایکٹ سے متعلق نوٹیفکیشن شائع کیا گیا ہے۔

ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر مشرا نے بتایا کہ یہ ایکٹ گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے نافذ ہو گیا ہے۔ نجی یا سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کی وصولی کے لیے دعویٰ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ایک طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ اس میں کلیمز ٹریبونل تشکیل دیا جائے گا اور چیئرمین اور ممبران کا تقرر کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں چیئرمین اور ممبران کی سروس کی شرائط اور اختیارات کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس ٹریبونل میں دعوے سنے جائیں گے اور گواہوں کی شہادتیں لی جائیں گی۔ ایکٹ میں دستاویزات کے افشاء ہونے سے متعلق کوڈ آف سول پروسیجر 1908 کی دفعات ان قواعد کے تحت تفتیش کے سلسلے میں لاگو ہوں گی۔


ڈاکٹر مشرا نے بتایا کہ ایکٹ میں کی گئی دفعات کے مطابق کلیمز ٹریبونل کا فیصلہ تحریری حکم ہوگا۔ اس کی کھلی عدالت میں سماعت ہوگی۔ ہر فیصلے اور حکم کی اصل کاپی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے جوڈیشل ریکارڈ روم میں پیش کی جائے گی۔ ایکٹ میں 90 دنوں کے اندر ہائی کورٹ کے سامنے ٹریبونل کے حکم کے خلاف اپیل پیش کرنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */