دہلی میں کورونا کے سرگرم معاملے 1300 سے زیادہ

راجدھانی دہلی میں صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد میں کمی ہونے سے سرگرم معاملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

راجدھانی دہلی میں ویسےکل کےمقابلہ کوروناکےتازہ معاملوں میں کمی آئی ہے لیکن کل سرگرم معاملوں میں اضافہ ہواہےاور اموات کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ یاہے۔راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نئے معاملوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں کمی ہونے کے سبب سرگرم معاملے بڑھ کر 1300 سے زیادہ ہوگئے۔

دہلی میں سنیچر کو سرگرم معاملوں میں 66 کا اضافہ ہوکر یہ 1307 ہوگئے ہیں۔ راجدھانی میں صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد میں کمی ہونے سے سرگرم معاملوں میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔


دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے کل جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 243 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 639092 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 164 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 626876 ہوگئی۔ راجدھانی میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح آج 98.08 فیصد پر مستحکم رہی۔

اس دوران مزید تین مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 10909 پر پہنچ گئی۔ راجدھانی میں اموات کی شرح محض 1.71 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں ملک بھر میں دلی چوتھے مقام پر ہے۔


راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67484 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئی جانچ کی تعداد بڑھ کر 1.23 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ہر 10 لاکھ آبادی پر جانچ کی اوسط 648575 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔