راجیہ سبھا میں ریکارڈ کام کاج ہوا: نائیڈو

انہوں نے کہا کہ اس بار مجموعی طور پر 35 اجلاس ہوئے اور 104.92 فیصد کام ہوا جو پچھلے پانچ سال کا ریکارڈ ہے۔ یہ پچھلے 17 اجلاس میں ایسا کام کاج نہیں ہوا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے 249 ویں اجلاس کے دوران ایوان میں ریکارڈ کام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ اس بار 33 بل منظور ہوئے اور 100 فیصد سے زائد کام ہوئے جس کے لئے حکمران اتحاد اور اپوزیشن دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔

نائیڈو نے ایوان کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے سے پہلے اختتامی تقریر میں یہ بات کہی۔ اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ لوک سبھا کی کارروائی منگل کی رات غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔


چیئرمین نے کہا کہ ’’سال 2009 اور 2014 کے درمیان پانچ سال تک جس طرح ایوان چلا اس کے بارے میں اس سال 13 فروری کو ایک رپورٹ دی تھی اور بتایا تھا کہ ایوان کا 49 فیصد وقت ضائع ہوا لیکن اس بار یہ ایک تعمیری ایوان رہا اور کافی کام کاج ہوا۔ "

انہوں نے کہا کہ اس بار مجموعی طور پر 35 اجلاس ہوئے اور 104.92 فیصد کام ہوا جو پچھلے پانچ سال کا ریکارڈ ہے۔ یہ پچھلے 17 اجلاس میں ایسا کام کاج نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سیشن کے دوران صرف 7.44 فیصد سے 65.60 فیصد کام ہوپا تھا، لہذا یہ سیشن نہایت اطمینان بخش اور کامیاب رہا۔ اس سیشن میں جموں وکشمیر تشکیل نو بل اور تین طلاق جیسے تاریخی بل پاس ہوگئے۔ یہ تین طلاق ہندو کوڈ بل کے 60 سال بعد کا سب سے اہم بل ہے۔


نائیڈو نے کہا کہ اس بار مجموعی طور پر 19 گھنٹے 12 منٹ ضائع ہوئے، لیکن زیادہ دن 19 دن بیٹھنے کے بعد 28 گھنٹے مزید کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا نے 36 بل منظور کیے اور دونوں ایوانوں سے کل 31 بل منظور ہوئے اور یہ پچھلے 17 سالوں کا ریکارڈ ہے۔ سن 2002 میں 35 اور سن 1984 میں 37 بل منظور ہوئے تھے۔ اس طرح بل منظور کرنے کے معاملے میں یہ چھٹی عمدہ کارکردگی ہے۔ یہ پچھلے 41 سالوں میں بہترین کارکردگی ہے۔

نائیڈو نے کہا کہ 1952 میں راجیہ سبھا کی تشکیل کے بعد اب تک کل 27 بار 30 دن سے زائد میٹنگیں ہوئیں۔ ان میں سے نو اجلاس تو 35 دن سے زیادہ جاری رہے لیکن 1955 میں 50 میٹنگیں ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 14 سالوں میں اتنے لمبے عرصے تک ، ایوان کے اجلاس نہیں ہوئے تھے اور کل 35 اجلاس ہوئے تھے اور تقریباً 195 گھنٹے کام ہوا۔


نائیڈو نے کہا کہ اس بار میڈیا نے انتہائی مثبت خبر دی ہے اور منفی خبر نہیں دی ہے۔ اس نے زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اچھی کوریج بھی دی۔ راجیہ سبھا کے آخری اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافہ سے متعلق ایک بل بغیر بحث کے ایوان میں منظور کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔ راجیہ سبھا کا اجلاس 20 جون سے شروع ہوا تھا۔ یہ 26 جولائی تک چلنا تھا لیکن بعد میں اس کی مدت میں سات اگست تک کا اضافہ کردیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔