ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 97570 نئے کیسز، اب تک 77472 لقمہ اجل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 97570 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں 81 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے ساتھ صحت مند افراد ہونے والوں کی تعداد نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی یومیہ بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 97570 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں 81 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے ساتھ صحت مند افراد ہونے والوں کی تعداد نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3624197 ہوگئی ہے۔ وہیں ملک میں کورونا وائرس کے 97570 کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4659985 ہو گئی۔ شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں کورونا کے نئے کیسز زائد ہونے سے ایکٹیو کیسز 14836سے بڑھ کر 958316 ہوگئے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1201 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 77،472 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.56 فیصد ،شفایابی کی شرح 77.77 فیصد اور اموات کی شرح 1.66 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائر سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں کووڈ 19کے 10136 ایکٹیو کیسز سے بڑھ کر متاثرین کی مجموعی تعداد 271934 اور 442 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 28724 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 14308 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 715023 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔


اسی عرصہ کے دوران آندھرا پردیش میں 1،147 مریضوں کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 96191 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 4779 افراد ہلاک اور مجموعی طور پر 446716 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،211 مریضوں کی کمی ہوئی ہے جس سے ریاست میں اب 98345 سرگرم کیسز رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 7067 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 334999 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصے کے دوران 1004 مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا ، جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 67321 اور جان لیوا وبا سے اب تک 4282 اموات اور227442 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 47918 اور ہلاک شدگان کی تعداد 8231 ہوچکی ہے۔ وہیں اس ریاست میں 435422 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 32005 کیسز اور 950 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 121925 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست اوڈیشہ میں فعال مریضوں کی تعداد 30450 اور 605 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 112062 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں فعال کیسز کی تعداد 27944 اور 410 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 73900 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران قومی راجدھانی دہلی میں فعال کیسز 1491سے بڑھ کر مجموعی تعداد 26907 ہوگئی ہے اس کے ساتھ ہی کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4687 ہوگئی ہے، اب تک یہاں 178154 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 23461 فعال کیسز ہیں اور 3828 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک اس ریاست 169043 افرادشفایاب ہوچکے ہیں۔


اس کے بعد شمالی ہند کی ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 19096 اور وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 53308 ہوگئی ہے جبکہ اب تک یہاں 2212 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست گجرات میں 16286 فعال کیسز ہیں اور 3180 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یہاں اب تک 91343 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست بہار میں 15190 فعال کیسز ہیں اور اب تک یہاں 797 افراد ہلاک جبکہ 139458 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ابھی تک جان لیوا کوروناوائرس سے مدھیہ پردیش میں 1691 ، راجستھان میں 1207 ، ہریانہ میں 932 ، جموں و کشمیر میں 854 ، جھارکھنڈ میں 532 ، چھتیس گڑھ میں 519 ، آسام میں 430 ، اتراکھنڈ میں 388 ، پڈوچیری میں 365 ، گوا میں 276 ، تری پورہ میں 182، چنڈی گڑھ میں 86 ، ہماچل پردیش میں 71 ، انڈمان نکوبار جزائرمیں 51 ، منی پور میں 44 ، لداخ میں 38 ، میگھالیہ میں 24 ، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش میں ،10،10 ، سکم میں 8 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں 2 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Sep 2020, 1:11 PM