ہندوستان کا پہلا ’ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم‘ بن کر تیار، پی ایم مودی کل کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 20 اکتوبر کو دہلی-میرٹھ آر آر ٹی ایس کا افتتاح کریں گے، اس کے بعد آر آر ٹی ایس کوریڈور کا صاحب آباد-دُہائی ڈیپو سیکٹر 21 اکتوبر سے مسافروں کے لیے کھل جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستان کا پہلا ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/HardeepSPuri">@HardeepSPuri</a></p></div>

ہندوستان کا پہلا ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم، تصویر@HardeepSPuri

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کا پہلا ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) کوریڈور بن کر تیار ہو چکا ہے اور مسافروں کو 20 اکتوبر کا انتظار ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی اس کا افتتاح کریں گے۔ مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے دہلی-میرٹھ آر آر ٹی ایس تیار ہونے پر پی ایم مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں اور پی ایم مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی 150 کلومیٹر کی دوری میں قصبوں اور شہروں کو جوڑنے کے لیے آر آر ٹی ایس کی ایک اور سوچ کی شروعات کر رہے ہیں۔ یہ پیش قدمی ہندوستان میں پہلی بار شروع کی جا رہی ہے۔‘‘

ہردیپ سنگھ پوری نے پوسٹ میں پی ایم مودی کی خوب تعریف بھی کی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ دنیا نے شاید ہی کبھی ایسا لیڈر دیکھا ہو جو غریبوں اور عام آدمی کے لیے اَربن موبیلٹی کو بہتر بنانے پر اتنی اہمیت دیتا ہو۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ کی شکل میں مودی جی نے بی آر ٹی ایس کی شروعات کی تھی جو اس بات کی بہترین مثال ہے کہ کس طرح شہری ٹرانسپورٹیشن کو کامیاب بنانے اور عام آدمی کے لیے زندگی کو آسان بنانے کا منصوبہ بنایا جانا چاہیے۔


بہرحال، دہلی-میرٹھ آر آر ٹی ایس ملک کا پہلا ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ہے۔ وزیر اعظم مودی 20 اکتوبر کو اس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد آر آر ٹی ایس کوریڈور کا صاحب آباد-دُہائی ڈیپو سیکٹر 21 اکتوبر سے مسافروں کے لیے کھل جائے گا۔ اس کے لیے ایک اسمارٹ ریپڈایکس کارڈ جاری کر کے بھی کیا جائے گا۔ صاحب آباد اور دُہائی ڈیپو کے درمیان پانچ اسٹیشن ہیں صاحب آباد، غازی آباد، گلدھر، دُہائی اور دُہائی ڈیپو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔