رشمکا مندانا ڈیپ فیک معاملہ میں دہلی پولیس نے درج کی ایف آئی آر

اپنے وائرل ڈیپ فیک ویڈیو کے خلاف سخت رخ اختیار کرتے ہوئے رشمکا نے سوشل میڈیا پر ایک طویل نوٹ لکھا تھا، اس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’’مجھے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے تکلیف ہو رہی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>رشمکا مندانا، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/CNBCTV18News">@CNBCTV18News</a></p></div>

رشمکا مندانا، تصویر@CNBCTV18News

user

قومی آوازبیورو

دہلی پولیس کی آئی ایف ایس او یونٹ نے اداکارہ رشمکا مندانا کے ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو سے متعلق ایک ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایک افسر نے ہفتہ کے روز اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے میٹا سے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے کے لیے ذمہ دار اکاؤنٹ کا یو آر ایل (یونیفارم ریسورس لوکیٹر) بتانے کے لیے کہا ہے۔

ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعہ 465 (جعل سازی)، 469 اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 سی اور 66 ای کے تحت درج کی گئی ہے۔ یہ قانونی کارروائی دہلی خاتون کمیشن (ڈی سی ڈبلیو) کی ایک شکایت کے بعد ہوئی ہے جس نے اداکارہ سے جڑے ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو پر از خود نوٹس لیا ہے۔ ڈی سی ڈبلیو چیف سواتی مالیوال نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہمارے نوٹس کے بعد دہلی پولیس نے اداکارہ رشمکا مندانا کی فرضی ویڈیو کیس میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ملزم جلد گرفتار ہوگا۔‘‘


اس سے قبل اپنے وائرل ڈیپ فیک ویڈیو کے خلاف سخت رخ اختیار کرتے ہوئے رشمکا نے سوشل میڈیا پر ایک طویل نوٹ لکھا تھا۔ اس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’’مجھے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے تکلیف ہو رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا تھا کہ ’’مجھے آن لائن پھیلائی جا رہی میری ڈیپ فیک ویڈیو کے بارے میں بات کرنی پڑ رہی ہے۔ ایسا کچھ بھی بہت ہی خوفناک ہے۔ نہ صرف میرے لیے بلکہ ہم سب کے لیے کیونکہ ٹیکنالوجی کا غلط طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔