ہندوستان میں کورونا کا پھر تیزی سے پھیلاؤ، 24 گھنٹوں میں 13 مریض فوت، 7 دنوں کے اندر 59 کی گئی جان

ملک میں ایک بار پھر کورونا نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو گئے، فعال کیسز کی تعداد 31194 ہو گئی

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک میں ایک بار پھر کورونا نے تباہی مچانا شروع کر دی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 31194 ہو گئی۔ اتنا ہی نہیں گزشتہ 7 دنوں میں 59 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ان میں سے 38 فیصد کیسز کورونا کے نئے ورژن ایکس بی بی.1.16 کے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ملک کی 8 ریاستوں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ کیرالہ، مہاراشٹر، دہلی کرناٹک، ہماچل پردیش، تمل ناڈو اور ہریانہ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز درج کیے جا رہے ہیں۔

وزارت صحت کے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 28303 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرین کی کل تعداد 44745104 ہو گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 530943 ہو گئی۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3320 بڑھ کر 44185858 تک پہنچ گئی۔


ملک کی راجدھانی کی بات کریں تو دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 733 معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ 460 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس دوران 2 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ مثبتیت کی شرح بھی بڑھ کر 19.93 فیصد ہو گئی ہے۔

وہیں بہار میں بھی کورونا جان لیوا ہو گیا ہے۔ کورونا کا نیا ورژن سامنے آنے کے بعدریاست میں کورونا سے پہلی موت ہوئی ہے۔ گیا میں ایک خاتون کی کورونا سے متاثر ہو کر موت ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

مرکزی حکومت کورونا کے معاملات کو دیکھتے ہوئے الرٹ ہے۔ وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے جمعہ کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی، جس میں انہوں نے آنے والے دنوں میں اسپتالوں میں مشقیں کرنے کی ہدایت دی۔ منڈاویہ نے ریاستوں سے کہا کہ وہ انفیکشن کے زیادہ کیسوں والے مقامات کی نشاندہی کریں، جانچ میں اضافہ کریں، بنیادی ڈھانچے کی تیاری کو یقینی بنائیں۔ ریاستی وزیر صحت، چیف اور ایڈیشنل چیف سکریٹریوں کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر منظم میٹنگ میں منڈاویہ نے ٹیکہ کاری کو تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔