پرینکا گاندھی سے گہار لگانے والی ریپ متاثرہ کو گہلوت حکومت کی فوری امداد فراہم، ملزم گرفتار

بھرت پور کے کاماں علاقہ سے تعلق رکھنے والی متاثرہ نے پرینکا گاندھی سے انصاف کے لیے گہار لگائی تھی، اس کے بعد پرینکا نے وزیر اعلیی اشوک گہلوت سے فون پر بات کر کے متاثرہ کی مدد کرنے کو کہا تھا

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگرس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے تین روز قبل متھرا میں جس عصمت دری کی متاثرہ سے ملاقات کی تھی، اسے راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت نے فوری طور پر امداد فراہم کی ہے۔ متاثرہ کو حکومت نے معاوضہ فراہم کیا ہے، نیز ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پرنیکا گندھی نے اس معاملہ پر وزیر اعلیٰ راجستھان اشوک گہلوت سے فون پر رابطہ قائم کیا تھا۔

متاثرہ کو امداد حاصل ہونے کے بعد پرینکا گاندھی نے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ، "کوئی بھی سیاسی نظام خواتین کے تئیں حساس ہویے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ... بھرت پور معاملے میں سنجیدگی اختیار کر کے فوری اور مناسب کارروائی کرنے کے لیے اشوک گہلوت حکومت کا بہت شکریہ۔‘‘


واضح رہے کہ راجستھان کے بھرت پور ضلع کے کاماں علاقے میں گذشتہ سال 26 اپریل کو مذکورہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔ متاثرہ نے متھرا میں پرینکا گاندھی کے سامنے روتے ہویے اپنی روداد سنائی تھی۔ اس کے بعد پرینکا گاندھی نے اشوک گہلوت سے فون پر بات کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔