بدایوں میں لڑکی کے ساتھ عصمت دری، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

صبح 9 بجے 20 سالہ لڑکی اپنے والد کے پاس کھیت پر جا رہی تھی۔ اکیلا دیکھ کر گاؤں کے ہی رہنے والے ویپن کمار نے اسے پکڑ لیا اور پڑوس کے سرسوں کے کھیت میں لے جاکر اس کے ساتھ عصمت دری کی اور فرار ہوگیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

بدایوں: اترپردیش میں ضلع بدایوں کے تھانہ مجریا علاقے کے ایک گاؤں میں کھیت پر جا رہی لڑکی کے ساتھ گاؤں کے ہی ایک شخص نے کھیت میں کھینچ کر اس کے ساتھ عصمت دری کی، واردات کو انجام دینے کے بعدفرار ہوگیا۔ گھر والوں نے معاملے کی تحریر پولیس کو دی، جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ مجریا علاقے کے ایک گاؤں کا رہنے والا کسان جمعہ کو اپنے کھیت پر گیا تھا۔ صبح 9 بجے اس کی 20 سالہ بیٹی اپنے والد کے پاس کھیت پر جا رہی تھی۔ کہرے میں اکیلا دیکھ کر گاؤں کے ہی رہنے والے ویپن کمار نے اسے پکڑ لیا اور پڑوس کے سرسوں کے کھیت میں لے جاکر اس کے ساتھ عصمت دری کی اور فرار ہوگیا۔ لڑکی نے شور مچایا لیکن آس پاس کے کھیتوں میں کوئی موجود نہیں تھا اس لئے کوئی مدد کو نہ آسکا۔ اس نے گھر پہنچ کر گھروالوں کو پوری بات بتائی۔ گھروالوں کی تحریر پر تھانہ مجریا میں عصمت دری کی دفعات میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔


بدایوں کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنکلپ شرما نے بتایا کہ کھیت پر جا رہی ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے واقعہ کی تحریر گھروالوں کے ذریعہ درج کرائی گئی تھی۔ جس پر فوراً مقدمہ درج کرا کر لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا۔ اتوار کو ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔