دبئی میں عصمت دری، کیرالہ میں رپورٹ، بریلی سے گرفتاری
پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ دیر رات کیرل پولیس نے ملزم ندیم خان (29) کو اپنے ساتھ لے گئی۔ ملزم تھانہ عزت نگر، گرام پرتا پور جیون سہائے کا باشندہ ہے۔
بریلی: کیرالہ کی رہنے والی ایک لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر بریلی کے عزت نگر تھانہ باشندہ نوجوان نے دبئی میں عصمت دری کی اور بعد میں شادی سے انکار کر کے اس سے رابطہ منقطع کرلیا۔ پھر خفیہ طور سے بریلی لوٹ آیا۔ متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تھانہ عزت نگر پولیس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ دیر رات کیرل پولیس نے ملزم ندیم خان (29) کو اپنے ساتھ لے گئی۔ ملزم تھانہ عزت نگر، گرام پرتا پور جیون سہائے کا باشندہ ہے۔ سی او (سوئم) آشیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ملزم کو کیرل پولیس اپنے ساتھ لے گئی ہے۔
آشیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ کیرل کے اریکور تھانے میں لڑکی کی طرف سے دی گئی تحریر میں بتایا گیا کہ دبئی میں وہ کنڈکٹر کی نوکری کرتی تھی۔ ملزم ندیم ڈرائیور تھا۔ اسی دوران اس سے جان پہچان ہوئی۔ دھیرے دھیرے ملزم نے نزدیکیاں بڑھائیں اور اپنے معاشقے کے جال میں پھنسا لیا۔ پھر شادی کا جھانسہ دے کر عصمت دری کی۔ اس درمیان جب شادی کی بات کہی تو ملزم ٹال مٹول کرنے لگا۔
کافی عرصہ گزرجانے کے بعد بھی شادی نہیں کی۔ اچانک سے ملزم ندیم خان نے دبئی چھوڑ دیا۔ ملزم سے فون پر رابطہ کیا تو وہ بہانے بناتا رہا۔ اس کے بعد متاثرہ کیرل لوٹ آئی۔ ملزم کے خلاف کیرالہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد کیرالہ پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی۔ اتوار کی شام کیرالہ پولیس کی جانب سے داروغہ ستیہ ناتھ کے وی سمیت تین پولیس اہلکار عزت نگر تھانے پہنچے۔ پورا واقعہ عزت نگر پولیس کو بتایا۔ عزت نگر پولیس کی مدد سے ٹیم نے ملزم کے گھر دبش دی اور اسے گرفتار کرلیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔