رامپور ضمنی الیکشن: ووٹنگ کے درمیان اعظم خان کا سنگین الزام، کہا- پولیس مار رہی ہے اور ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے

اعظم خان نے کہا کہ پولیس کالونیوں میں جا رہی ہے اور لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نہ نکلیں۔ ایک کالونی کے لوگ خوف کے مارے گھروں کو تالے لگا کر بھاگ گئے ہیں۔

اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش میں مین پوری لوک سبھا سیٹ اور کھتولی اسمبلی سیٹ و رام پور اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخابات کے تحت آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے درمیان رام پور کے سابق ایم ایل اے اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے پولیس پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انہیں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے۔

اعظم خان نے کہا کہ توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے اور لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، انہیں مارا پیٹا جا رہا ہے۔ پولیس کالونیوں میں جا کر لوگوں سے ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نہ آنے کو کہہ رہی ہے۔ ایک کالونی کے لوگ خوف کے مارے گھروں کو تالے لگا کر بھاگ گئے ہیں۔ پولیس ہر جگہ یہ کہہ رہی ہے کہ ووٹ نہ دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔