رامیشورم کیفے دھماکہ: گرفتار دو مشتبہ افراد کو ریمانڈ پر بنگلورو لایا گیا، کئی راز کھلنے کا امکان

کولکاتا کی ایک عدالت نے رامیشورم کیفے دھماکہ معاملے میں دونوں ملزمین کو جمعہ کے روز تین دن کی ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیجا تھا اور این آئی اے کو انھیں کرناٹک کی راجدھانی لانے کی اجازت دی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو واقع رامیشورم کیفے میں ہوئے دھماکہ معاملے میں این آئی اے کے ذریعہ کولکاتا سے گرفتار کیے گئے دو کلیدی ملزمین کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر بنگلورو لایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کے روز یہ جانکاری دی۔ دونوں ملزمین کو مستقل طبی جانچ کے لیے لے جایا جائے گا جس کے بعد انھیں بنگلورو واقع این آئی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کولکاتا کی ایک عدالت نے رامیشورم کیفے دھماکہ معاملے میں دونوں ملزمین کو جمعہ کے روز تین دن کی ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیجا تھا اور این آئی اے کو انھیں کرناٹک کی راجدھانی لانے کی اجازت دی تھی۔ این آئی اے نے ملزمین مصور حسین شازب اور اے متین احمد طٰہٰ کو یہاں رامیشورم کیفے میں یکم مارچ کو ہوئے دھماکہ میں ان کے مبینہ کردار کے لیے کولکاتا سے گرفتار کیا تھا۔ اس دھماکہ میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔


این آئی اے کے مطابق شازب نے کیفے میں دھماکہ خیز مادہ رکھا تھا اور طٰہٰ دھماکہ کا منصوبہ بنانے اور اسے انجام دینے کا اہم سازشی ہے۔ این آئی اے نے گزشتہ مہینے ان دونوں ملزمین کی گرفتاری میں مددگار ثابت ہونے والی اطلاع دینے والے کو 10-10 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ بنگلورو میں بروک فیلڈ کے آئی ٹی پی ایل روڈ واقع کیفے میں یکم مارچ کو دھماکہ ہوا تھا اور تین مارچ کو این آئی اے نے اس معاملے کی جانچ کا ذمہ سنبھال لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔