لوک سبھا میں اٹھاولے کی تقریر سن مودی، سونیا اور راہل نہیں روک پائے اپنی ہنسی... ویڈیو

مودی کابینہ میں وزیر رام داس اٹھاولے نے اوم بڑلا کے اسپیکربنائے جانے پر اپنے خاص انداز میں مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے ایک نظم سنائی اور اس کچھ ایسا کہا کہ وہاں موجود ہر لیڈر قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

17ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس کے تیسرے دن راجستھان کے کوٹہ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اوم بڑلا کو متفقہ طور پر لوک سبھا اسپیکر نامزد کیا گیا۔ اس عمل کے بعد ان کی تعریف میں وزیر اعظم نریندر مودی سے لے کر لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری تک نے کی۔ اسی دوران مودی کابینہ میں وزیر رام داس اٹھاولے نے اوم بڑلا کو اپنے خاص انداز میں مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے ایک نظم سنائی اور اس دوران کچھ ایسا کہا کہ ہر کوئی قہقہہ لگانے کے لیے مجبور ہو گیا۔ قہقہہ لگانے والوں میں وزیر اعظم نریندر مودی، یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی، کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت ایوان میں بیٹھا ہر رکن شامل تھا۔

اٹھاولے نے راہل گاندھی کو ان کی پیدائش کے موقع پر مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ راہل جی نے بہت کوشش کی لیکن جمہوریت میں لوگ جس کی چاہتے ہیں انہی کی حکومت بنتی ہے۔ اٹھاولے نے مزید کہا کہ ’’جب آپ کی حکومت تھی تو میں آپ کے ساتھ تھا لیکن اب آپ کی حکومت نہیں ہے۔‘‘ یہ سن کر ایوان میں موجود سبھی لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی۔


اپنی تقریر کے دوران اٹھاولے نے اوم بڑلا کے بارے میں کہا کہ ’’آپ ہنستے نہیں ہیں، لیکن میں آپ کو ہنسا کر رہوں گا۔‘‘ غور طلب ہے کہ رام داس اٹھاولے لوک سبھا رکن نہیں ہیں لیکن وزیر ہونے کے سبب اور اپنی پارٹی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کا سربراہ ہونے کے ناطے انھوں نے یہاں پر تقریر کی۔

لوک سبھا میں دی گئی اٹھاولے کی تقریر پر مبنی ویڈیو ذیل میں دیکھ سکتے ہیں...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Jun 2019, 5:10 PM